InternationalPosted at: Jun 19 2018 9:41AM انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے چھ افراد کی موت
جکارتہ، 19 جون (رائٹر) انڈونیشیا کے شمالی سماٹرا صوبے کی ٹوبہ جھیل میں پیر کو کشتی ڈوبنے سے چھ افراد کی موت ہو گئی اور کئی دیگر لاپتہ ہو گئے۔ یہ اطلاع ڈیزاسٹر ایجنسی نے دی۔
ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان سپوتو پروو نگروهو نے ٹوئٹر پر کہا کہ شمالی سماٹرا کے سموسر جزائر سے کشتی شام میں مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی ۔کشتی پرپات شہر کے قریب ڈووب گئی جس میں چھ افراد کی موت ہو گئی اور بہت سے دوسرے لاپتہ ہوگئے۔
رائٹر،اظ