InternationalPosted at: Jul 23 2017 10:02AM انڈونیشیا میں منشیات اسمگلروں كو گولی مارنے کا حکم
جکارتہ 23 جولائی (رائٹر) انڈونیشیا کے صدر جوكو وڈوڈو نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے منشیات کے استعمال سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے حکام کو منشیات اسمگلروں کو گولی مارنے کی ہدایت دی ہیں۔ مسٹر وڈوڈو نے کل حکام سے کہا، "ملک میں آنے والے غیر ملکی منشیات اسمگلروں کے خلاف پرعزم رہیں اور اگر وہ گرفتاری کی مخالفت کرتے ہیں ان کو گولی مار دیں کیونکہ ہم واقعی منشیات کے تعلق سے ہنگامی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں ہے۔" انڈونیشیا میں بھی منشیات کے خلاف سخت قوانین ہیں۔ اس سے پہلے بھی عدالت کی طرف سے موت کی سزا پا چکے مجرموں کو پھانسی کی سزا دلوانے کی وجہ سے مسٹر وڈوڈو کو تنقید کا سامانا کرنا پڑا تھا۔ حقوق انسانی کے کارکنان اور کچھ دوسرے ممالک کی حکومتوں نے انڈونیشیا سے موت کی سزا کو ختم کرنے کے لئے کہا ہے۔ رائٹر۔ایف اے