NationalPosted at: Aug 13 2019 7:57PM خوردہ افراط زر کی شرح 3.15 فیصد پر
نئی دہلی 13 اگست (یو این آئی) گھریلو مارکیٹ میں مانگ کے مطابق آمد مستحکم رہنے سے جولائی 2019 میں خوردہ افراط زر کی شرح 3.15 فیصد پر درج کی گئی ہے ، جو پچھلے مہینے اور گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں گراوٹ میں رہی ۔
منگل کو یہاں جاری اعداد و شمار کے مطابق ، جولائی 2018 میں خوردہ افراط زر کی شرح 4.17 فیصد تھی۔ یہ تعداد گذشتہ ماہ جون کے مہینے میں 3.18 فیصد تھی۔
گھریلو مارکیٹ زیر جائزہ مدت کے دوران آمد مستحکم رہی جس کی وجہ سے خوردہ افراط زر میں کمی واقع ہوئی۔ تاہم ، بارش اور سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے ، مارکیٹ میں سبزیوں کی آمد کم تھی ، جس کا افراط زر کی شرح پر اثر ظاہر ہوا۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔