RegionalPosted at: Jan 29 2018 10:05AM کشمیر میں دہشت گردانہ حملہ ناکام
سری نگر،29 جنوری (یو این آئی) جموں کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکورٹی فورسزنے جنگجووں کے دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنادیا ہے۔
جنوبی کشمیر علاقے کے ڈپٹی پولیس ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ریاستی پولیس اور مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک مشترکہ ٹیم پر کل رات جنگجووں نے پلوامہ عدالت کے احاطے کے قریب اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ سیکورٹی فورسز نے بھی فوری طور پر جوابی کارروائی کی۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران کسی جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ جنگجووں کو پکڑنے کے لئے منظم تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے۔
یو این آئی۔ شا پ۔ 0929