image
Tuesday, Feb 18 2025 | Time 18:12 Hrs(IST)
Others

چھتیس گڑھ کے گڑیا بند میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 14 نکسلی ہلاک

چھتیس گڑھ کے گڑیا بند میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 14 نکسلی ہلاک

گڑیا بند، 21 جنوری (یواین آئی) چھتیس گڑھ-اڈیشہ سرحد کے قریب گڑیا بند ضلع میں سیکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان جھڑپ میں اڈیشہ اسٹیٹ کمیٹی کے سربراہ چلپتی سمیت 14 نکسلی ہلاک ہو گئے ہیں۔
اڈیشہ پولیس کے ہیڈکوارٹر نے منگل کو یہ معلومات فراہم کیں۔ واقعے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ موقع پر تلاشی مہم جاری ہے۔ اڈیشہ اسٹیٹ کمیٹی کے سربراہ چلپتی کی ہلاکت سے نکسلی تحریک کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ 20 جنوری کی صبح سیکیورٹی فورسز نے کلہاڑی گھاٹ ریزرو فارسٹ میں نکسلیوں کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کیا تھا۔ اس آپریشن میں اڈیشہ اور چھتیس گڑھ پولیس کی 10 ٹیمیں شامل تھیں، جن میں خصوصی آپریشن گروپ (ایس او جی) کی تین، چھتیس گڑھ پولیس کی دو اور مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی پانچ ٹیمیں شامل تھیں۔ آپریشن کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد نکسلیوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو جلد ہی گھیر لیا۔ کلہاڑی گھاٹ کے بھالو ڈِگی جنگل میں 1000 جوانوں نے 60 نکسلیوں کو گھیر رکھا ہے۔ یہ معاملہ مین پور تھانہ علاقے کا ہے۔
فوجیوں کے ہاتھوں مارے گئے تمام 14 نکسلیوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ اس میں کئی کٹر نکسلی شامل ہیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس ٹیم کو گڑیا بند کے جنگلات میں نکسلیوں کی بڑی سرگرمیوں کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع کی بنیاد پر تقریباً 700 فوجیوں کی ایک ٹیم کو جنگل کی طرف روانہ کیا گیا۔ تلاشی کے دوران فوجیوں اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ ہوئی ۔ فوجیوں نے 14 نکسلیوں کو مار گرایا۔ کہا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والے نکسلیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
مودی نے امیر قطر کا پرتپاک استقبال کیا، کئی مفاہمت ناموں پر دستخط ہوں گے

مودی نے امیر قطر کا پرتپاک استقبال کیا، کئی مفاہمت ناموں پر دستخط ہوں گے

نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج حیدرآباد ہاؤس میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا گرمجوشی سے استقبال کیا دونوں رہناوں کے درمیان دطرفہ بات چیت ہوگی اور پھر بعد میں کئی مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جائیں گے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا "وزیر اعظم نریندر مودی نے حیدرآباد ہاؤس میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا پرتپاک استقبال کیا یہ دونوں ممالک کے درمیان خصوصی ہندوستان-قطر شراکت داری کے لئے ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔

...مزید دیکھیں
آدھی رات کو الیکشن کمشنر کی تقرری مودی-شاہ کی بداخلاقی ہے: راہل

آدھی رات کو الیکشن کمشنر کی تقرری مودی-شاہ کی بداخلاقی ہے: راہل

نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے آدھی رات کو نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کر کے نہ صرف سب کو حیران کر دیا ہے بلکہ غیر آئینی قدم اٹھا کر اپنی غیر مہذب فطرت کا بھی مظاہرہ کیا ہے مسٹر گاندھی نے آج ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے نئے الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے پیر کے روز منعقدہ میٹنگ میں اپنا اختلاف ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے چیف جسٹس کو کمیٹی سے ہٹانا غلط ہے اور ان کی جگہ وزیر داخلہ امت شاہ کو کمیٹی میں شامل کرنا نامناسب ہے  یہ معاملہ عدالت میں ہے اور سپریم کورٹ نے بدھ کو اس پر اپنا فیصلہ دینا ہے، اس لیے اس معاملے کو 19 فروری تک ملتوی کیا جانا چاہئے لیکن حکومت نے ان کے اختلاف کی پرواہ کیے بغیر آدھی رات کو نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اس لئے اس قدم کو مہذب نہیں کہا جا سکتا۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے سی ای سی کی تقرری کے نوٹیفکیشن پر حکومت کو بنایا نشانہ

کانگریس نے سی ای سی کی تقرری کے نوٹیفکیشن پر حکومت کو بنایا نشانہ

نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) کانگریس نے نئے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کی تقرری کے نوٹیفکیشن پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسے مرکز کی من مانی قرار دیا اور کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت ہر قدم پر آئین کی روح کو ٹھیس پہنچا رہی ہے پارٹی نے کہا کہ جب بدھ کو سپریم کورٹ میں سی ای سی کی تقرری سے متعلق معاملے کی سماعت ہونے والی ہے تو حکومت کو تقرری کے فیصلے کو ایک دن کے لیے ملتوی کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے تھی، لیکن وہ آئین کو تباہ کرنے میں لگی ہوئی ہے اور اس لیے ایسے من مانی قدم اٹھا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
برطانیہ کے سابق وزیر اعظم رشی سنک اپنے اہل خانہ کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس گئے

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم رشی سنک اپنے اہل خانہ کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس گئے

نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی ) برطانیہ کے سابق وزیر اعظم رشی سناک نے اپنی اہلیہ محترمہ اکشتھا مورتی اور بیٹیوں کرشنا اور انوشکا کے ساتھ آج پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا  راجیہ سبھا کی رکن محترمہ سدھا مورتی بھی ان کے ساتھ تھیں لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اُتپل کمار سنگھ نے مسٹر سناک اور ان کے خاندان کا خیرمقدم کیا اپنے دورے کے دوران سناک خاندان نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کا دورہ کیا اور اس کی تعمیراتی عظمت کی ستائش کی ۔

...مزید دیکھیں
قطر کے امیر کا راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال

قطر کے امیر کا راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال

نئی دہلی، 17 فروری (یو این آئی) ہندوستان کے دورے پر آئے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا منگل کو راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال کیا گیا صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون کے صحن میں قطر کے امیر کا روایتی استقبال کیا وہ دو روزہ دورے پر پیر کی رات یہاں پہنچے تھے ان کی آمد پر مسٹر مودی نے پروٹوکول توڑ کر ذاتی طور پر ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا اس کے بعد امیر راج گھاٹ جائیں گے اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

...مزید دیکھیں
گیانیش کمار  نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر

گیانیش کمار نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر

نئی دہلی، 18فروری (یو این آئی) مسٹر گیانیش کمار کو پیر کے روز ملک کے 26ویں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کے طور پر مقرر کیا گیا ہے وزارت قانون نے گزشتہ شب ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مسٹر گیانیش کمار کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری کا اعلان کیا وہ الیکشن کمشنرز کی تقرری کے نئے قانون کے تحت مقرر کئے جانے والے پہلے سی ای سی ہیں کیرالہ کیڈر کے 1988 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر گیانیش کمار گزشتہ سال مارچ سے الیکشن کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

...مزید دیکھیں

قرآن وسنت کی پیروی ہی پوری انسانیت کیلئے مشعل ہدایت :شیخ ابوبکر احمد

کالی کٹ 18فروری (یو این آئی)فرمانِ خداوندی ہے میں تم میں دو چیزیں چھوڑ رہا ہوں ،جب تک تم ان دونوں چیزوں کو مضبوطی سے تھامے رہوگے ہرگز گمراہ نہیں ہوسکوگے۔

...مزید دیکھیں

جاں نثار اخترکے یوم پیدائش18 نومبر کے موقع پر

17 Feb 2025 | 5:25 PM

اشعار مرے یوں تو زمانے کے لئے ہیںممبئی، 17 فروری (یو این آئی )ہندی فلمی دنیا میں جاں نثار اختر کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے نغموں کو عام زندگی کے ساتھ منسلک کرکے ایک نئے دور کا آغاز کیا۔

image