SportsPosted at: Apr 19 2024 7:07PM میں نے آشوتوش شرما کی شاندار بلے بازی کا لطف اٹھایا: سوریہ کمار
ملاں پور، 19 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے 33ویں میچ میں پنجاب کنگز کے آشوتوش شرما کی بلے بازی کی تمام تعریفوں کے درمیان ممبئی انڈینس کے بلے باز سوریہ کمار یادو نے کہا کہ وہ بھی آشوتوش کی شاندار بلے بازی سے لطف اندوز ہوئے آشوتوش سوریہ کمار اور گلین میکسویل کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔
جمعرات کی شام انہوں نے اپنے آئیڈیل سوریہ کمار کے سامنے یہ کرشماتی کارنامہ انجام دیا اور میچ کے بعد کافی دیر تک ان سے بات بھی کی۔
سوریہ کمار نے میچ کے بعد کہا کہ وہ آشوتوش کی بلے بازی سے خوب لطف اندوز ہوئے۔