image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 21:39 Hrs(IST)
Sports

ڈی ویلیئرز کی جارحانہ بلے بازی سے رائل چیلنجرس بنگلور کی جیت

ڈی ویلیئرز  کی جارحانہ بلے بازی سے رائل چیلنجرس بنگلور کی جیت

دبئی ، 17 اکتوبر (یواین آئی) مسٹر 360 ڈگری کے نام سے مشہور اے بی ڈی ویلیئرز کی 55 رن کی جارحانہ اننگز کی بدولت رائل چیلنجرس بنگلور نے راجستھان رائلس کو سات وکٹ سے شکست دے کر نو میچوں میں چھٹی جیت حاصل کرلی۔

راجستھان نے کپتان اسٹیون اسمتھ (57) کی شاندار نصف سنچری کی عمدہ اننگز کے دوران 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 177 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا لیکن ڈی ولیئر کی شاندار اننگز کی بدولت یہ اسکور چھوٹا ثابت ہوا۔
بنگلورو نے 19.4 میں تین وکٹوں پر 179 رنز بناکر میچ جیت لیا۔

image