SportsPosted at: Apr 23 2021 11:29PM پنجاب نے ممبئی کو 131 پر روک دیا
چنئی ، 23 اپریل (یو این آئی) پنجاب کنگز نے آئی پی ایل میچ میں 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 131 رنز کے معمولی اسکور پر جمعہ کو دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کو روک دیا۔
پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ممبئی کے کپتان روہت شرما نے 52 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے جبکہ سوریا کمار یادو نے 27 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رنز بنائے۔