SportsPosted at: May 21 2024 11:16PM حیدرآباد کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کرکولکاتہ فائنل میں پہنچی
احمد آباد، 21 مئی (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پہلے کوالیفائر میچ میں منگل کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی اور پھر کپتان شریاس ائیر (58) اور وینکٹیش ائیر (51) کی دھواں دھارناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت سن رائزرز حیدرآباد کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کی رحمن اللہ گرباز اور سنیل نارائن کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 44 رنز جوڑے۔
ٹی نٹراجن نے چوتھے اوور میں گرباز کو آؤٹ کرکے حیدرآباد کو پہلی کامیابی دلائی۔