image
Wednesday, May 22 2024 | Time 22:23 Hrs(IST)
International

ایران نے اسرائیل پر تقریباً 200 ڈرون اور کروز میزائل فائر کر دیے

ایران نے اسرائیل پر تقریباً 200 ڈرون اور کروز میزائل فائر کر دیے

تہران، 14 اپریل (یواین آئی) دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر تقریباً 200 ڈرون اور کروز میزائل فائر کر دیے ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر براہ راست ڈرون حملے کیے، حملے میں اسرائیلی دفاعی تنصیاب اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل میں 50 فیصد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل پر حملے میں ان کے اتحادی یمن، لبنان اور عراق بھی شامل ہیں، اسرائیل پر مختلف سمتوں سے حملہ کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگری نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے 300 کے قریب ڈرون اور میزائل داغے گئے اور کچھ میزائل حملے عراق اور یمن سے بھی کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف چند ایرانی میزائل اسرائیل کی سرزمین میں گرے جس سے فوجی اڈے اور انفراسٹرکچر کو صرف معمولی نقصان پہنچا۔
اس کے علاوہ ایرانی حملوں کے جواب میں امریکا اور اردن نے اسرائیل کی مدد کرتے ہوئے کئی ایرانی ڈرونز مار گرائے۔
دوسری جانب یمن کے حوثی، لبنان کی حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیل پر حملے کی بھی اطلاعات ہیں۔
یاد رہے یکم اپریل کو اسرائیل کے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے بعد ایران نے اسرائیل پر جوابی حملے سے خبردار کیا تھا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ ایران نے حزب اللہ اور حماس سمیت اپنے اتحادیوں کے ساتھ برسوں سے جاری ’پراکسی جنگیں‘ چھیڑنے کے بعد اسرائیل پر براہ راست حملہ کیا ہے۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
کانگریس مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے لئے امبیڈکر کا آئین تبدیل کرنا چاہتی ہے:مودی

کانگریس مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے لئے امبیڈکر کا آئین تبدیل کرنا چاہتی ہے:مودی

بستی:22مئی(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس اور ایس پی کو سبق سکھانے کی اپیل کرتے ہوئے بدھ کو ایک ریلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے لئے امبیڈکر کا آئین تبدیل کرنا چاہتی ہے جبکہ ایس پی بھی دلتوں پچھڑوں کی مخالفت میں کانگریس کے ساتھ کھڑی ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیل نے آئرلینڈ، ناروے سے اپنے سفیروں کو فوری واپسی کا حکم دیا

اسرائیل نے آئرلینڈ، ناروے سے اپنے سفیروں کو فوری واپسی کا حکم دیا

یروشلم، 22 مئی (یو این آئی) آئرلینڈ اور ناروے کی طرف سے فلسطین کو ریاست کا درجہ دینے کے فیصلے کے بعد اسرائیل نے بدھ کے روز اپنے سفیروں کو 'فوری طور پر وطن واپسی' کا حکم دیا وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے کہا کہ میں آج ایک واضح پیغام دے رہا ہوں کہ جو بھی اسرائیل کی خودمختاری کو نقصان پہنچاتا ہے اور اس کی سلامتی میں مداخلت کرتا ہے اس کے خلاف اسرائیل سخت کارروائی کرے گا۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے سورین کی ضمانت کی درخواست  کی مسترد

سپریم کورٹ نے سورین کی ضمانت کی درخواست کی مسترد

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی ہیمنت سورین کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر غور کرنے سے انکار کردیا کیس کی سماعت کرنے والی تطیلی بنچ کے جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس ستیش چندر شرما نے درخواست کو سماعت کے لیے قابل قبول نہ سمجھنے کے بعد درخواست گزار نے اسے واپس لے لیا۔

...مزید دیکھیں
مقررہ وقت میں اپیل پر سماعت مکمل نہیں کئے جانے پر سپریم کورٹ برہم،سپریم کورٹ کامقدمہ کا اسٹیٹس طلب

مقررہ وقت میں اپیل پر سماعت مکمل نہیں کئے جانے پر سپریم کورٹ برہم،سپریم کورٹ کامقدمہ کا اسٹیٹس طلب

نئی دہلی ، 22 مئی (یو این آئی) دہشت گردی کے الزامات کے تحت گذشتہ اٹھارہ سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ایک مسلم شخص کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سپریم ر ٹ میں گذشتہ دنوں سماعت عمل میں آئی جس کے دوران سپریم کورٹ نے شدید برہمی کا اظہار کیا کہ لکھنو ہائی کورٹ کو خصوصی حکم دیئے جانے کے باوجود ملزم کی اپیل پر مقررہ مدت میں سماعت مکمل نہیں کی گئی۔

...مزید دیکھیں
25 مئی کو ووٹنگ کے دن صبح 4 بجے سے دہلی میٹرو سروس

25 مئی کو ووٹنگ کے دن صبح 4 بجے سے دہلی میٹرو سروس

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) لوک سبھا کے پانچویں مرحلے میں انتخابی ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے دہلی میٹرو خدمات قومی دارالحکومت میں 25 مئی کو ووٹنگ کے دن صبح 4 بجے سے شروع ہو جائیں گی دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے بدھ کو یہ اطلاع دی ڈی ایم آر سی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ڈیوٹی کے لئے تعینات ملازمین اس سہولت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سواتی مالیوال کیس توجہ ہٹانے کی کوشش: تھرور

سواتی مالیوال کیس توجہ ہٹانے کی کوشش: تھرور

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی (آپ) کی راجیہ سبھا کی رکن سواتی مالیوال پر حملہ کے معاملے میں سیاست کی جا رہی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی حکومت اسے مسئلہ بنا کر حقیقت سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے کانگریس لیڈر ششی تھرور نے بدھ کو یہاں دہلی پردیش کانگریس کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس سلسلے میں عام آدمی پارٹی کا بیان کافی ہے اور بی جے پی اس مسئلہ کو اٹھا کر توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
مغربی بنگال میں 2011کے بعد جاری تمام اوبی سی سرٹیفکٹ کو کلکتہ ہائی کورٹ نے منسوخ کردیا

مغربی بنگال میں 2011کے بعد جاری تمام اوبی سی سرٹیفکٹ کو کلکتہ ہائی کورٹ نے منسوخ کردیا

کلکتہ 22مئی (یواین آئی)کلکتہ ہائی کورٹ نے 2011میں ترنمو ل کانگریس کے حکومت آنے کے بعد جاری کئے گئے تمام اوبی سی سرٹیفکٹ کو منسوخ کردیا ہے عدالت نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی حکومت نے اوبی سی سرٹیفکٹ قواعد وضوابط کے تحت جاری نہیں کئے کلکتہ ہائی کورٹ نے بدھ کو کہا کہ اس فیصلے کے بعد منسوخ شدہ سرٹیفکیٹ کسی بھی ملازمت کے عمل میں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

...مزید دیکھیں
اسرائیل نے آئرلینڈ، ناروے سے اپنے سفیروں کو فوری واپسی کا حکم دیا

اسرائیل نے آئرلینڈ، ناروے سے اپنے سفیروں کو فوری واپسی کا حکم دیا

22 May 2024 | 10:07 PM

یروشلم، 22 مئی (یو این آئی) آئرلینڈ اور ناروے کی طرف سے فلسطین کو ریاست کا درجہ دینے کے فیصلے کے بعد اسرائیل نے بدھ کے روز اپنے سفیروں کو 'فوری طور پر وطن واپسی' کا حکم دیا وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے کہا کہ میں آج ایک واضح پیغام دے رہا ہوں کہ جو بھی اسرائیل کی خودمختاری کو نقصان پہنچاتا ہے اور اس کی سلامتی میں مداخلت کرتا ہے اس کے خلاف اسرائیل سخت کارروائی کرے گا۔

جنرل چوہان نے سائبر سیکورٹی کی صلاحیت بڑھانے پر دیازور

22 May 2024 | 10:11 PM

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان نے ملک کی سائبر سیکورٹی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جس سے کہ فوج اور قومی سائبر سیکورٹی اداروں کے درمیان تعاون اور انضمام کو بڑھایا جاسکے۔

image