InternationalPosted at: Mar 25 2019 7:58PM جنوبی ایران میں زبردست سیلاب ، 11 ہلاک
تہران، 25 مارچ (اسپوٹنک) جنوبی ایران کے فارس صوبہ کے شیراز شہر میں اچانک آئے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے کم از کم 11 لوگوں کی موت ہوگئی اور 35 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
طبی امداد کے ایمرجنسی خدمات کے سربراہ فرہ حسن کولوواند نے پیر کے دن بتایا کہ اچانک آئے سیلاب سے شیراز شہر میں کم از کم 11 لوگوں کی موت ہوگئی اور 35 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جائے واقعہ پر ایمبولنس بھیج دی گئی ہے۔
اسپوٹنک۔ ظ ا