image
Sunday, Jan 26 2020 | Time 04:19 Hrs(IST)
International

ایران، امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال نہیں کرے گا

ایران، امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال نہیں کرے گا

تہران، 15 دسمبر (ژنہوا) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل (ایس این ایس سي) کے ترجمان كيون خوسراوي نے امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی طرح کے سفارتی تعلقات کو ایران استوار نہیں کرے گا۔
مسٹر خوسراوي نے امریکہ کے ساتھ تعلقات معمول آنے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کاتبادلہ باہمی گفت و شنید کے لئے’کسی بھی نئے راستے‘ کا آغاز نہیں ہے‘‘۔
واضح رہے مسٹر خوسراوي کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب ایران میں امریکہ کے خصوصی ایلچی برائن ہک نے بدھ کے روز کہا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے سے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے راستے کھل سکتے ہیں۔
گزشتہ ہفتہ ایران اور امریکہ نے دو قیدیوں کا تبادلہ کیا تھا۔ ایران نے جاسوسی کے الزام میں حراست میں لئے گئے ایک ایران محقق کے بدلے ایک امریکی شہری کو رہا کیا تھا۔
ژنہوا۔ این یو۔

خاص خبریں
ہندوستان اور برازیل نے 15 معاہدوں پر دستخط کئے

ہندوستان اور برازیل نے 15 معاہدوں پر دستخط کئے

نئی دہلی، 25 جنوری (یواین آئی) ہندوستان اور برازیل نے بایوایندھن اور دیسی گایوں کی نسل کے تحفظ سمیت باہمی تعاون کے 15 معاہدوں پر دستخط کئے اور اپنی سٹریٹجک شراکت کو وسیع کرنے کے ارادے سے ایک جامع لائحہ عمل کا اعلان کیا۔

...مزید دیکھیں
ہر کسی کو ووٹ ڈالنے کے حق کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے: کووند

ہر کسی کو ووٹ ڈالنے کے حق کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے: کووند

نئی دہلی، 25 جنوری (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے ہفتے کے روز کہا کہ ہندوستان میں آئین کے نافذ ہونے کے 70 سال بعد بھی کچھ افراد اپنے حق رائے دہی (ووٹ) کی اہمیت کو نہیں سمجھتے ہیں جبکہ پوری دنیا میں ہندوستان کے انتخابی اور جمہوری عمل کی شد ومد سےتعریف کی جاتی ہے۔

...مزید دیکھیں
فرنانڈس، جیٹلی، سشما کو پدم وبھوشن، مجموعی طورپر  141کو پدم ایوارڈ

فرنانڈس، جیٹلی، سشما کو پدم وبھوشن، مجموعی طورپر 141کو پدم ایوارڈ

نئی دہلی، 25جنوری (یو این آئی) سوشلسٹ لیڈر جاج فرنانڈیس، سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی اور محترمہ سشما سوراج (تینوں بعد از مرگ) اور مکہ باز ایم سی میری کوم سمیت مختلف شعبوں کی سات ہستیوں کو اس برس پدم وبھوشن سے نوازا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
یوم جمہوریہ کے موقع پر 1040 افراد کوسروس میڈل

یوم جمہوریہ کے موقع پر 1040 افراد کوسروس میڈل

نئی دہلی ، 25 جنوری (یو این آئی) یوم جمہوریہ کے موقع پر 1040 افراد کو سروس میڈل سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
شاہین باغ  میں ملک مخالف سازش کے پختہ ثبوت: بی جے پی

شاہین باغ میں ملک مخالف سازش کے پختہ ثبوت: بی جے پی

نئی دہلی، 25 جنوری (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کہا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے کے لئے دہلی کے شاہین باغ میں رچی جارہی ملک مخالف سازش کے اس کے پاس پختہ ثبوت ہیں۔

...مزید دیکھیں
ملک کے باشندوں کوتقسیم، آئین میں کمزور کرنے کی سازش ہو رہی ہے: سونیا

ملک کے باشندوں کوتقسیم، آئین میں کمزور کرنے کی سازش ہو رہی ہے: سونیا

نئی دہلی، 25جنوری (یو این آئی) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے ہفتے کے روز یوم جمہوریہ کےموقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ملک کی معیشت اور روز گار کی صورتحال پر تشویش کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان تمام مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے ملک کو مذہب ، زبان اور صوبائیت کے نام پر تقسیم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
لکشیہ کی شاندار کارکردگی، سگيارتو کی مسلسل تیسری جیت

لکشیہ کی شاندار کارکردگی، سگيارتو کی مسلسل تیسری جیت

25 Jan 2020 | 9:12 PM

چنئی، 25 جنوری (یو این آئی ) ٹومی سگيارتو اور ہندستان کے نوجوان کھلاڑی لکشیہ سین نے جمعہ کو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلی جا رہی ا سٹار ا سپورٹس پریمیئر بیڈمنٹن لیگ (پی بی ایل ) کے پانچویں سیزن میں اپنے اپنے مقابلے جیتتے ہوئے اپنی ٹیم چنئی سپر اسٹارس کی بنگلور ریپٹرس کے خلاف واپسی کرا دی۔پہلا میچ ہارنے کے بعد چنئی دو پوائنٹس سے پچھڑ رہی تھی لیکن سگيارتو اور لکشیہ نے اپنے اپنے میچ جیت کر چنئی کو 3-2 سے آگے کر دیا۔ بنگلور نے پہلے ہی میچ کو اپنا ٹرمپ میچ بنایا تھا۔ یہ میچ مکسڈ ڈبلز زمرے کا میچ تھا جہاں چنئی کی جانب سے دھرو كپلا اور جیسك پگھ کورٹ پر اترے تھے۔ وہیں بنگلور سے وان ايوم هي اور پینگ سن چان کی جوڑی کورٹ پر اتری تھی۔

دلی کو بنائیں گے مثالی فٹ بال ریاست: شاجي

24 Nov 2019 | 6:19 PM

نئی دہلی، 24 نومبر (یو این آئی ) دہلی سوکر ایسوسی ایشن (ڈی ایس اے ) کے صدر شاجي پربھاكرن نے اس عہدے پر اپنے دو سال پورے کر لئے ہیں اور وہ دلی کو مثالی فٹ بال ریاست بنانے کے مقصد کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

image