InternationalPosted at: Jun 24 2019 9:14AM عراق میں داعش کے تین دہشت گرد ہلاک ، چار گرفتار
بغداد، 24 جون ( ژنہوا ) عراق کے مشرقی صوبہ دیالی میں سکیورٹی فورسز نے داعش (آئی ایس) کے کم از کم تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور چار دیگر کو گرفتار کیا ہے۔صوبائی کونسل کی سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ صادق الحسینی نے اتوار کو بتایا کہ پولیس اور خفیہ محکمہ نے صوبے میں داعش کے خودکش حملوں کے بھرتی سیل کو ختم کرنے کے لئے ایک ہفتے سے مہم شروع کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مہم پختہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر شروع کی گئی ہے اور اس کی وجہ سے داعش کے کم از کم تین خودکش حملہ آور مارے گئے ہیں اور انہیں امداد پہنچانے والے چار دیگر دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔
ژنہوا ۔ ک ج