InternationalPosted at: Aug 20 2017 4:22PM عراقی فوج نے تلعفر پر قبضہ کے لئے فوجی کارروائی شروع کی
بغداد، 20 اگست (رائٹر) -عراقی سیکورٹی فورسز نے تلعفر کو داعش کے چنگل سے آزاد کرانے کے لئے کے وسیع پیمانہ پر کارروائی شروع کردی ہے ۔ وزیر اعظم حیدر العبادی نے بتایا کہ امریکی حمایت یافتہ اس کارروائی کا اگلا ہدف تلعفر شہر سے داعش کے انتہا پسندوں کو باہر نکالنا ہے۔ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک تقریر میں، مسٹر عابدی نے شدت پسندوں کو خبردار کیا، "خودسپردگی کرو یا مرنے کے لئے تیار ہو جاؤ۔" موصل سے 80 کلو میٹر کے مغرب میں واقع، تلعفر شہر طویل عرصے سے سنی باغیوں کا گڑھ رہاہے۔ لیکن جون میں یہ داعش کے قبضہ والے علاقے سے باہرہوگیا تھا۔ امریکی اور عراقی فوجی کمانڈروں کے مطابق، اس شہر میں تقریبا دو ہزار د شدت پسند ہیں۔ رائٹر۔ایف اے