image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 09:48 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

ونود کھنہ کے لیے اعضاء عطیہ کریں گے عرفان خان

ونود کھنہ کے لیے اعضاء عطیہ کریں گے عرفان خان

ممبئی،7 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار عرفان خان کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ ونود کھنہ کے لیےاعضاء عطیہ کریں گے۔
ونود کھنہ کو گزشتہ جمعہ کو جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
ڈاکٹروں اور ان کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ اب ان کی حالت میں بہتری ہے۔
ونود کھنہ کی تشویشناک حالت کے پیش نظر عرفان نے کہا کہ اگرضرورت پڑی تو میں اپنا اعضاء عطیہ کر دوں گا۔
عرفان اپنے پسندیدہ اداکار ونود کھنہ کی صحت سے کافی فکر مند ہیں اور جلد ہی ان کے صحت مند ہونے کی دعا کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ’’ونود کھنہ ہندی فلم انڈسٹری کے سب سے خوبصورت انسان ہیں، میں نے ان کی ساری فلمیں دیکھی ہیں، ان کی خرابی ء صحت کی خبر سن کر دھچکا لگا،کوئی بھی مدد ہو ضرور کروں گا، ضرورت پڑی تو اپنا اعضاء عطیہ کر دوں گا‘‘۔
یو این ّآئی ۔
ع ا۔
شا پ۔
1212

image