image
Friday, Apr 19 2024 | Time 14:04 Hrs(IST)
Others

عشرت جہاں کیس:سی بی آ ئی عدالت نے سابق اعلیٰ پولیس افسرپانڈے کومقدمہ سے ڈسچارج کیا

عشرت جہاں کیس:سی بی آ ئی عدالت نے سابق اعلیٰ پولیس افسرپانڈے کومقدمہ سے ڈسچارج کیا

ممبئی 20فروری(یواین آئی ) ایک خصوصی سی بی آئی عدالت نے آج گجرات کے سابق ڈائرکٹر جنرل آف پولیس پی پی پانڈے کو 2004میں پیش آنے والے عشرت جہاں اور تین دیگر کے فرضی انکاونٹر کیس میں ڈسچارج کردیا ہے جوکہ اس معاملہ میں اہم ملزم تھے۔موصولہ اطلاع کے مطابق احمدآباد میں خصوصی سی بی آئی جج جے کے پانڈیا نے پانڈے کو مقدمہ سے خارج کرنے کی درخواست کو منظورکرتے ہوئے ان کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا ہے کیونکہ ان کے خلاف عشرت جہاں اور تین دیگر کے اغواء اور قتل کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے،

سی بی آئی نے تحقیقات کے بعد پانڈے کے خلاف کارروائی کی تھی جوکہ انکاونٹر کے دورمیں احمدآباد کرائم برانچ کے سربراہ تھے اور مبینہ طورپر فرضی مڈبھیڑ میں ملوث تھے۔ عدالت نے کہا کہ پانڈے کے خلاف کوئی گواہ نہیں پیش کیا گیاکہ وہ اغوا اور قتل کے معاملہ میں ملوث رہے تھےجبکہ دیگر ایجنسیوں کی تحقیقات میں ثبوتوں وشواہد میں متضاد باتیں پائی گئی ہیں جبکہ ایک سرکاری افسر ہونے کے پیش نظر تحقیقاتی افسر نے ان کے خلاف سرکارکی منظوری حاصل نہیں کی،

ان کے خلاف سی بی آئی نے 2013میں ڈی جی ونجارا اور جی ایل سنگھانیا سمیت سات آئی پی ایس افسران کے خلاف فردجرم عائد کی تھی،جن پر اغوا ،قتل اور سازش رچنے کے الزامات عائد کیے گئے، سی بی آئی نے آئی بی ڈائرکٹر راجندرکمار اور ایم ایس سنہا کے نام بھی ضمنی چارج شیٹ میں پیش کی ہیں جسے مرکزکی منظوری نہیں ملی ہے، کرائم برانچ کے مطابق ممبئی کے قریب ممبرا کی عشرت جہاں کو اس کے دوست جاوید شیخ عرف پرانیش ،ذیشان جوہر اور امجد رانا کے ساتھ 15جون 2004میں فرضی انکاونٹر میں موت کی نیند سلادیا گیا تھا۔
یو این آئی۔اے اے اے ۔ایف اے۔م الف

 

خاص خبریں
صدر جمہوریہ  اور  وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ووٹروں، خاص طور پر نوجوان ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی ریکارڈ تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پرامن طریقے سے جاری ہے اور ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش: انتہائی نکسل متاثرہ بالاگھاٹ کے ڈوگلائی بوتھ پر دو گھنٹے میں 100 فیصد ووٹنگ

مدھیہ پردیش: انتہائی نکسل متاثرہ بالاگھاٹ کے ڈوگلائی بوتھ پر دو گھنٹے میں 100 فیصد ووٹنگ

بھوپال، 19 اپریل (یو این آئی) ووٹنگ شروع ہونے کے دو گھنٹے کے اندر مدھیہ پردیش کے نکسل متاثرہ بالاگھاٹ ضلع کے ایک انتہائی نکسل متاثرہ بوتھ پر 100 فیصد ووٹنگ کی اطلاع ہے۔

...مزید دیکھیں
انڈیا گروپ کی  جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی

انڈیا گروپ کی جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی

چنئی، 19 اپریل (یو این آئی) دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے امید ظاہر کی ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا گروپ جیت جائے گا۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ میں نو بجے تک  10.54 فیصد ووٹنگ

اتراکھنڈ میں نو بجے تک 10.54 فیصد ووٹنگ

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے لئے جمعہ کو صبح 9 بجے اتراکھنڈ میں کل 10.54 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ سیٹوں پر جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image