image
Monday, Jun 24 2019 | Time 21:58 Hrs(IST)
  • لوک سبھا میں نو سوالات پوچھے گئے
  • اگر حکمران جماعت ہندوستانی نظریات پر چلے تو ماب لنچنگ بند ہوجائے : اویسی
  • شمالی کشمیر کے سوپور میں منشیات فروش گرفتار
  • راجستھان بی جے پی کے ریاستی صدرکا ایمس میں انتقال
  • ممبراسمبلی سمیت کئی کونسلر بی جے پی میں شامل
  • اتر پردیش میں تمام ضلعی کمیٹیاں تحلیل
  • گجرات نے جیتا وہیل چیئر پریمیئر لیگ کا خطاب
  • کیجریوال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کام کر رہے ہیں: منوج تیوای
  • میهلي 10 میٹر رائفل اور چنكي 25 میٹر پسٹل میں جیتیں
  • سست اوور ریٹ کے لئے نیوزی لینڈ ٹیم پر جرمانہ
  • شکیب مشفق کی نصف سنچری، بنگلہ دیش کے 262
  • بنگلہ دیش اور افغانستان میچ کا اسکور بورڈ
  • اتراکھنڈ کے سات اضلاع میں شدید بارش کا ہائی الرٹ
  • مرکز اور نتیش حکومت اے ای ایس سے بچوںکی اموات کو روکنے میں ناکام : سی پی آئی
National

اقوام متحدہ میں اسرائیل کی حمایت کےلیے شکریہ ہندستان :نیتن یاہو

اقوام متحدہ میں اسرائیل کی حمایت کےلیے شکریہ ہندستان :نیتن یاہو

نئی دہلی ،13جون (یواین آئی)اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہونے اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل میں ایک قرارداد کی حمایت میں ووٹ دینے کے لیے ہندستان اور وزیراعظم نریندرمودی کا شکریہ اداکیاہے ۔
مسٹر نیتن یاہونے ٹویٹ کیا،’’اقوام متحدہ میں اسرائیل کاساتھ دینے اور حمایت میں کھڑے ہونے کے لیے نریندرمودی اور ہندستان کا شکریہ ۔‘‘
اسرائیل نے فلسطین کی ایک غیر سرکاری تنظیم ’شہید ‘کو مشاہد کا درجہ دیے جانے کے خلاف اقوام متحدہ میں قراداد پیش کی تھی ۔ہندستان نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔اس پر 6جون کو ووٹنگ ہوئی تھی ۔ہندستان اور اسرائیل کے درمیان دوطرفہ رشتوں میں خاص طور سے مسٹر مودی کے دورحکومت میں بہتری آئی ہے ۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق لندن میں واقع ’شہید ‘تنظیم حقوق انسانی اور انسانی مسائل پر کام کرنے دعوی کرتی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور اسرائیل نے اسے دہشت گرد تنظیم قرار دیاہے ۔
دراصل ،یہ تنظیم لبنان کے حماس گروپ کے لئے کام کرتی ہے ۔وزارت نے کہا،’’اسرائیل دہشت گردتنظیموں کے خلاف کام کرتارہے گا ۔‘‘اس قرارداد کی حمایت میں امریکہ ،جرمنی ،فرانس ،برطانیہ اور جاپان سمیت 28ملکوں نے ووٹ دیے تھے جبکہ چین ،ایران ،پاکستان اور سعودی عرب سمیت 14ملکوں نے اسکے خلاف ووٹ دیے ۔
یواین آئی۔ایف اے

خاص خبریں
بڑے پیمانہ پر عوامی تائید کے پیش نظر اپوزیشن خوداحتسابی سے کام لے: نڈا

بڑے پیمانہ پر عوامی تائید کے پیش نظر اپوزیشن خوداحتسابی سے کام لے: نڈا

نئی دہلی، 24جون (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایکزیکیوٹیو صدر جے پرکاش نڈا نے آج کہا کہ قومی جمہوری اتحاد نے ملک کو مایوسی کی صورتحال سے نکال کر کسانوں کے آنسو پونچھنے، خواتین کو ترقی میں حصہ دار بنانے اور ان کی تکلیفوں کو دور کرنے اور غریبوں کی صحت کا خیال رکھنے کا کام کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راجستھان بی جے پی کے ریاستی صدرکا ایمس میں انتقال

راجستھان بی جے پی کے ریاستی صدرکا ایمس میں انتقال

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے راجستھان کے صدر مدن لال سینی کا آج یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
آبادی ملک کی ترقی میں رکاوٹ: سبی رامی ریڈی

آبادی ملک کی ترقی میں رکاوٹ: سبی رامی ریڈی

نئی دہلی، 24جون (یو این آئی) راجیہ سبھا میں آج اراکین نے ملک میں بڑھتی آبادی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خوشحالی اور ترقی میں رخنہ پڑرہا ہے۔

...مزید دیکھیں
ریزروبینک کے ڈپٹی گورنر آچاریہ نے دیا استعفی

ریزروبینک کے ڈپٹی گورنر آچاریہ نے دیا استعفی

نئی دہلی ،24جون (یواین آئی)ریزروبینک کے ڈپٹی گورنر ویرل آچاریہ نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیاہے ۔

...مزید دیکھیں
وقفہ صفر اور خصوصی مسائل پر اراکین کو جواب دیں وزراء: نائیڈو

وقفہ صفر اور خصوصی مسائل پر اراکین کو جواب دیں وزراء: نائیڈو

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے آج وزراء سے کہا ہے کہ وقفہ صفر اور خصوصی مسئلہ کے تحت ایوان میں کئے گئے سوالات پر حکومت کی کارروائی سے اراکین پارلیمنٹ کو ایک مہینے کے اندر باخبرکریں۔

...مزید دیکھیں
اگست میں پلاسٹک کچرہ کی درآمد پر مکمل پابندی

اگست میں پلاسٹک کچرہ کی درآمد پر مکمل پابندی

نئی دہلی، 24جون (یو این آئی) ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج راجیہ سبھا میں اعلان کیا کہ اگست 2019سے ملک میں پلاسٹک کچرہ کی درآمد پر مکمل طورپر پابندی عائد ہوجائے گی۔

...مزید دیکھیں
امریکہ- ایران کے  مابین جنگ  سبھی کے لئے خطرناک:عادل الجبیر

امریکہ- ایران کے مابین جنگ سبھی کے لئے خطرناک:عادل الجبیر

ریاض ،24 جون (سپوتنك) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایران پر خلیجی علاقے کی صورتحال کو خراب کرنے کے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی جنگ سبھی کے لئے خطرناک ہو گی ۔

...مزید دیکھیں

شمالی کشمیر کے سوپور میں منشیات فروش گرفتار

24 Jun 2019 | 8:49 PM

سری نگر، 24 جون (یو این آئی) کشمیری سماج کو منشیات اور نشیلی ادویات سے پاک کرنے کی خاطر ریاستی پولیس کی جانب سے چھیڑی گئی ایک خاص مہم کے تحت شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں ایک منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیاء برآمد کرکے ضبط کی گئی ہے۔

مرکزی وزیر پٹیل کے بیٹے کو پولس نے ایک دن کے ریمانڈ پر لیا

19 Jun 2019 | 2:59 PM

نرسنگھ پور، 19 جون (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع میں ہوئی گولہ باری کے ایک معاملے میں آج گرفتار کئے گئے مرکزی وزیر پرہلاد پٹیل کے بیٹے پربل کو عدالت نے ایک دن کی پولس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

image