InternationalPosted at: Mar 28 2018 10:30AM نیتن یاہو کو جانچ کے بعد اسپتال سے چھٹی ملی
یروشلم 28 مارچ (رائٹر) اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کو اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔ انہیں تیز بخار اور کھانسی کی شکایت کے بعد کل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد مسٹر نیتن یاہو نے ٹویٹ کرکے کہا، "میں اپنے گھر کے راستے میں ہوں۔ یقیناً کچھ آرام اور گرم سوپ سے سب ٹھیک ہو جائے گا۔ "
دوسری طرف وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع د ی ہے کہ "وزیر اعظم کی جانچ کا ایک حصہ مکمل ہو گیا ہے اور انہیں آج رات چھٹی مل جائے گی۔ جانچ میں اوپری سانس کی نالی میں معمولی وائرل بیماری کا پتہ چلا ہے۔ "
واضح رہے کہ 68 سالہ نیتن یاہو اس سے پہلے بھی بیمار ہوگئے تھے اور اس وجہ سے انہوں نے پانچ دنوں تک اپنے تمام پروگراموں کو منسوخ کر دیا تھا۔
رائٹر۔ اظ ۔ م س