InternationalPosted at: Aug 20 2017 8:47AM نیتن یاہو اور پوتن مغربی ایشیا پر کریں گے تبادلہ خیال
یروشلیم، 20 اگست (رائٹر) اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو اگلے ہفتے روسی شہر سوچی میں صدر ولادمیر پوتن سے ملاقات کریں گی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مغربی ایشیاء کے تعلق سے بات چیت کا امکان ہے۔ آج نیتن یاہو کے دفتر نے یہ اطلاع دی ہے۔ اسرائیل ملک شام میں مستقل فوجی اڈے کے قیام کے ایران کے منصوبے کے بارے میں فکر مند ہے۔ اس سلسلے میں نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل ملک شام میں جاری ایران کی سرگرمیوں کی نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی طرح کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ واضح رہے کہ ، اسرائیل کا روایتی حریف ایران شام کے صدر بشار الاسد کا ایک مضبوط حامی ہے اور انھیں فوجی مدد بھی فراہم کرتا ہے۔ جاری ۔رائٹر۔ایف اے