InternationalPosted at: Jan 10 2018 9:56AM اسرائیل کا شام میں فضائی حملہ
بیروت، 10 جنوری (رائٹر) شام نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اس کے سرحدی علاقے میں فضائی حملے کئے اور سطح سے سطح تک مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔
شام کے سرکاری ٹی وی چینل نے فوج کے حوالے سے کہا کہ کل اسرائیلی طیاروں نے فضائی حملے کئے جس شامی فضائیہ کے ایک جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔
شامی فوج کے مطابق اسرائیل نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے راکٹ چھوڑے لیکن محکمہ دفاع نے ان میزائل کو مار گرایا۔
غور طلب ہے کہ اسرائیل نے 2011 میں شام میں تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک شامی فوج پر کئی حملے کئے ہیں۔
رائٹر،اظ 0821