image
Sunday, Oct 13 2024 | Time 03:21 Hrs(IST)
International

اسرائیلی بحریہ کی بڑی پیمانے پر مشقیں

اسرائیلی بحریہ کی بڑی پیمانے پر مشقیں

تل ابیب، 24 فروری (یواین آئی) اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ بحریہ کے میزائل کشتیوں کے ایک بیڑے نے گذشتہ ہفتے "بڑے پیمانے پر" مشقیں کی ہیں۔ کیونکہ فوج لبنانی حزب اللہ کے ساتھ ممکنہ جنگ کی تیاری کر رہی ہے۔ عربی زبان کے چینل i24News کی ویب سائٹ مطابق انہوں نے انتباہ کیا کہ سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے اسرائیل کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔
العربیہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ بحری مشقیں شمالی بحریہ کے تھیٹر میں جاری ہیں۔ کچھ مشقیں اسرائیلی فضائیہ کے ساتھ کی گئی ہیں۔ ان مشقوں میں ڈرون حملوں کو ناکام بنانے، بحری جہازوں کے لیے فضائی امدادی کارروائی کرنے اور جنگی کشتیوں کو ایندھن بھرنے کے منظر ناموں پر کام کیا گیا۔اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ وہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد اپنی سرحدوں کے ساتھ حزب اللہ پارٹی کی موجودگی کو مزید برداشت نہیں کر سکتا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر اسرائیلی چینل 12 کی جمعرات کی شام نشر کی گئی ایک رپورٹ کا خلاصہ شائع کیا۔ اس میں اسرائیل نے ایران کی طرف سے حزب اللہ کو ہتھیاروں کی مسلسل کھیپ کے بارے میں سلامتی کونسل کو ایک باضابطہ انتباہ بھیجا تھا اور کہا تھا کہ یہ اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کی خلاف ورزی ہے۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
برلا آئی پی یو کے 149ویں اجلاس میں پارلیمانی وفد کی  کریں گے قیادت

برلا آئی پی یو کے 149ویں اجلاس میں پارلیمانی وفد کی کریں گے قیادت

نئی دہلی، 12 اکتوبر (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا 13 سے 17 اکتوبر تک جنیوا میں ہونے والی بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 149ویں اسمبلی میں پارلیمانی وفد کی قیادت کریں گے۔

...مزید دیکھیں
پی ایم گتی شکتی کے تین سال، اب اس تصور کو ضلعی سطح تک لے جانے کی تیاری

پی ایم گتی شکتی کے تین سال، اب اس تصور کو ضلعی سطح تک لے جانے کی تیاری

نئی دہلی، 12 اکتوبر (یو این آئی) سڑک، ریل اور بندرگاہ جیسے ٹریفک اور نقل و حمل کے شعبے میں بڑے ملٹی ماڈل پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی اور نفاذ کے لیے نافذ گتی شکتی نیشنل میگا پلان (گتی شکتی این ایم پی) کا تصور اب ضلعی سطح پر لے جانے کے مقصد سے پڑوسی ممالک نیپال اور سری لنکا میں بھی اس کے فوائد پہنچانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش کی حکومت ہندو اقلیتی طبقہ کے تحفظ کو یقینی بنائے: حکومت ہند

بنگلہ دیش کی حکومت ہندو اقلیتی طبقہ کے تحفظ کو یقینی بنائے: حکومت ہند

نئی دہلی، 12 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی حکومت نے ہفتہ کے روز بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں درگا پوجا کے پنڈال پر پٹرول بم حملے اور ستکھیرا کے مندر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ہدیہ کئے گئے دیوی کالی کے سونے کا تاج چوری کی خبر کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے وہاں کی حکومت سے اقلیتی ہندو برادری کے لوگوں اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی  کا مہسانہ حادثہ پراظہار تعزیت، متاثرین کے لیے ایکس گریشیا کا اعلان

وزیر اعظم مودی کا مہسانہ حادثہ پراظہار تعزیت، متاثرین کے لیے ایکس گریشیا کا اعلان

نئی دہلی، 12 اکتوبر ( یواین آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے مہسانہ ضلع کے کڑی تعلقہ کے جسل پور گاؤں میں ہفتہ کو ایک حادثے میں نو مزدوروں کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
انڈیا الائنس میں شامل سبھی لیڈران حلف برداری کی تقریب میں شامل ہونگے :فاروق عبداللہ

انڈیا الائنس میں شامل سبھی لیڈران حلف برداری کی تقریب میں شامل ہونگے :فاروق عبداللہ

سری نگر12 اکتوبر(یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتے کی شام کو کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو متحد کرنا نئی حکومت کو ایجنڈا ہوگا۔

...مزید دیکھیں
سونیا-راہل نے رام لیلا میدان میں دسہرہ کا تہوار منایا

سونیا-راہل نے رام لیلا میدان میں دسہرہ کا تہوار منایا

نئی دہلی، 12 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کو یہاں رام لیلا میدان میں نو شری دھارمک لیلا کمیٹی کی طرف سے منعقدہ دسہرہ تہوار میں شرکت کی۔

...مزید دیکھیں
مراٹھی مانس کے حقوق کے لیے لڑائی جاری رہیگی،مودی- شاہ  نفرت پھیلارہے ہیں۔ اُدھوٹھاکرے

مراٹھی مانس کے حقوق کے لیے لڑائی جاری رہیگی،مودی- شاہ نفرت پھیلارہے ہیں۔ اُدھوٹھاکرے

ممبئی ،12 اکتوبر(یواین آئی) آج یہاں شیواجی پارک میں دسہرہ کے موقع پر آج شب مرکز کی مودی اور مہاراشٹر کی شندے حکومتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مراٹھی مانس کے حقوق غصب کیے جارہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
image