OthersPosted at: Jun 12 2019 3:42PM چندریان -2کا لانچ 15جولائی کو
بینگلورو،12جون (یواین آئی)چاند پر ہندوستان کے دوسرے مشن چندریان-2 کا لانچ 15جولائی کو کیا جائےگا۔
ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم(اسرو)کے صدر ڈاکٹر کے شیون نے بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ چندریان -2کا لانچ 15جولائی کو صبح دو بج کر 51منٹ پر کیا جائے گا۔اس کے لانچ کےلئے 3.8 ٹن وزن والے جی ایس ایل وی-ایم کے 3 کا لانچ خلائی جہاز استعمال کیا جائے گا۔
یہ مشن اس لئے خاص ہے کہ اس کا لینڈر چاند کے جنوبی قطب کے نزدیک اترےگا۔اب تک بھیجے گئے دنیا کے کسی بھی مشن میں چاند کے اس حصہ پر لینڈنگ نہیں کرائی گئی ہے۔آربٹر چاند کی سطح سے 100کلومیٹر اوپر چکر لگاتا رہے گا۔لینڈر کے آہستہ سے چاند کی سطح پر اترنے کے بعد روور اس سے الگ ہوکر سطح پر گھوم گھوم کر تجربے کرےگا مستقبل کےلئے ضروری ثبوت جمع کرے گا۔
چندریان -2 پر 13ہندوستانی پیلوڈ(تجربوں کے لئے بھیجے جانے والے سائنس داں اور آلات وغیرہ )اور ناسا کا ایک پیلوڈ ہوگا۔ہندوستانی آلات میں آٹھ آربٹر پر،تین لینڈر پر اور دو روور پر ہوں گے۔
یواین آئی۔اےایم۔