InternationalPosted at: Apr 1 2020 5:03PM اٹلی میں کورونا وائرس سے 12428 ہلاک، ایک ملین سے زائد متاثر
روم،یکم اپریل (ژنہوا) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرکے 12ہزار428 ہو گئی ہے جبکہ اس سے متاثر افراد کی تعداد ایک لاکھ پانچ ہزار سات سو بانوے ہو گئی۔`
اٹلی کے شہری سیکورٹی محکمہ کے سربراہ اینجیلو بورےلی نے منگل کو ٹیلی ویژن پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 837 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اٹلی میں پیر کے مقابلہ میں منگل کے روز کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر 28 ہزار192 لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں 4 ہزار23 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ 45 ہزار 420 افراد کو ان کے گھروں میں ہی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
مسٹر بورےلی کے مطابق منگل کو اٹلی میں کورونا وائرس کے دو ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے اب تک کل متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کرایک لاکھ پانچ ہزارسات سو بانوے ہو گئی ہے۔ ان متاثرین میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے یا جو بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کے 15ہزار 729 مریض بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
قابل غورہے کہ اٹلی میں 21 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ اٹلی کا صوبہ لومبارڈی اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔
ژنہوا،اظ