NationalPosted at: Sep 19 2020 11:45PM وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی ماں کا انتقال
نئی دہلی، 19 ستمبر (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی ماں سلوچنا سبرامنیم کا سنیچر کو انتقال ہوگیا ہے۔ مسٹر سبرامنیم نے آج خود ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’’بہت دکھ کے ساتھ یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ آج میری ماں سلوچنا سبرامنیم کا انتقال ہوگیا۔ ہم ان کے دوستوں اور خیرخواہوں سے انہیں اپنی یادوں میں بسائے رکھنے کی درخواست کرتے ہیں۔ ان کی بیماری کے دوران انہیں ہمت دینے والے سبھی لوگوں کا ہمارا کنبہ خاص طور سے مشکور ہے‘‘۔
انہوں نے ٹوئٹ کے ساتھ اپنی ماں کی تصویر بھی مشترک کی۔ ان کے کنبے میں تین بیٹے ایس جے شنکر، ایس وجے کمار اور سنجے سبرامنیم ہیں۔ مرکزی وزیر کرن رجیجوں، بی جے پی لیڈر رام مادھو، نیتی آیوگ کے سی ای او امیتاببھ کانت سمیت دیگر نے مسٹر جے شنکر کی ماں کے انتقال پر رنج کا اظہار کیا۔
یو این آئی۔ این یو۔