image
Friday, Apr 19 2024 | Time 12:00 Hrs(IST)
International

ہندوستانی طلباء کے لئے ویزا کے عمل کو تیز کیا جائے: جے شنکر

ہندوستانی طلباء کے لئے ویزا کے عمل کو تیز کیا جائے: جے شنکر

آکلینڈ، 6 اکتوبر (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کو نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ نانییا مہوتا سے ملاقات کی کہ وہ وہاں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہندوستانی طلباء کے ویزا کے عمل کو تیز کرنے کی اپیل کی مسٹر جے شنکر نے ٹویٹر پر ہونے والی گفتگو کو گرمجوشی سے بھرپور اور مفید بتاتے ہوئے کہا ’’ انہوں نے کووڈ سے متاثرہ ہندوستانی طلباء کا مسئلہ اٹھایا انہوں نے نیوزی لینڈ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کے لیے جلد ویزے کے عمل کی اپیل کی ‘‘۔
انہوں نے کہا “آج دوپہر نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ نانییا مہوتا کے ساتھ گرمجوشی سے اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔ دو معاشرے جو روایت اور ثقافت کا احترام کرتے ہیں، زیادہ عصری تعلقات کے لیے کوشاں ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا ’’یہ تب ہوگا جب ہم کاروبار، ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل، تعلیم، ہنر اور زراعت میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آب و ہوا کی تبدیلی، عالمی وبا اور میری ٹائم سیکورٹی سمیت عالمی مسائل پر تعاون کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ، وزیر خارجہ نے بات چیت کے دوران ہند-بحرالکاہل اور یوکرین تنازعہ جیسے بین الاقوامی خدشات پر تبادلہ خیال کی تعریف کی۔
انہوں نے لکھا کہ اس دوران اقوام متحدہ اور دولت مشترکہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر ہمارے ساتھ مل کر کام کرنے کو اہمیت دی گئی۔
واضح رہے کہ مسٹر جے شنکر 5 سے 11 اکتوبر تک نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ وہاں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم محترمہ جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات کریں گے اور ہندوستانی برادری کے کئی طے شدہ پروگراموں میں شرکت کریں گے۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ سیٹوں پر جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) ملک میں اٹھارویں لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اتراکھنڈ کی پانچوں سیٹوں کے لیے جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ایٹا نگر، 19 اپریل (یو این آئی) اروناچل پردیش میں 18ویں لوک سبھا اور 11ویں ریاستی اسمبلی کے بیک وقت ہونے والے انتخابات کے لئے سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کو ووٹنگ شروع ہوئی۔

...مزید دیکھیں
کینیا کے صدر نے طیارہ حادثے میں فوجی سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی

کینیا کے صدر نے طیارہ حادثے میں فوجی سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی

نیروبی، 19 اپریل (یو این آئی) کینیا کے صدر ولیم روٹو نے جمعرات کو ملک کے شمال مغربی حصے میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہوئے 10 سینئر کمانڈروں میں فوجی سربراہ فرانسس اوگولا کی موت کی تصدیق کی۔

...مزید دیکھیں
وائس ایڈمرل دنیش ترپاٹھی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

وائس ایڈمرل دنیش ترپاٹھی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کو بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image