NationalPosted at: Jul 22 2017 3:11PM کالے دھن پر لگام لگانے کے لئے مکھوٹا کمپنیوں کا نظام ختم کرنا ضروری: جیٹلی
نئی دہلی، 22 جولائی (یواین آئی) وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ جتنی جلدی مکھوٹا کمپنیوں کا نظام ختم کریں گے اتنی ہی جلدی معیشت صاف ستھری ہو گی۔ مسٹر جیٹلی نے آج یہاں ایک پروگرام میں کہا کہ ہمیشہ سے بیرون ملک کالا دھن رکھنے والی مکھوٹا کمپنیاں اس کے ذریعہ رقم واپس لاتی ہیں۔ اس میں کاروباری ہی نہیں سیاسی افراد بھی شامل رہے ہیں۔ حکومت نے گزشتہ تین سال میں منی لانڈرنگ روک تھام سے متعلق قانون اور نوٹوں کی منسوخی کے ذریعے لگام لگائی ہے۔ یواین آئی۔ایف اے