NationalPosted at: Aug 25 2019 6:28PM سرکاری اعزاز کے ساتھ جیٹلی کی آخری رسومات ادا کی گئیں
نئی دہلی،25اگست(یو این آئی) سابق وزیرخزانہ ارون جیٹلی کی آخری رسومات آج یہاں نگم بودھ گھاٹ پر سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔
مسٹر جیٹلی کو ان کے بیٹے روہن نے آگ دی۔ اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ ایم ونکیانائیڈو، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا،وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے رہنما غلام نبی آزاد، بی جے پی کے کارگزار صدر جے پی نڈا،بی جے پی کے سینیئر رہنما لال کرشن اڈوانی،مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان اور دیگر رہنما موجود تھے۔
آخری رسومات سے قبل ہی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر سمیت دیگر رہنما بھی نگم بودھ گھاٹ پہنچے۔ یوگ گرو بابارام دیو اور بھوٹان کے نمائندے بھی آخری رسومات ادا کرنے کے دوران موجود تھے۔
آخری رسومات سے قبل مسٹر جیٹلی کی لاش کو بی جے پی کے ہیڈکوارٹر سے نگم بودھ گھاٹ لایا گیا۔ خیال رہے کہ ہفتے کے روز ایمس میں مسٹر جیٹلی کی موت ہوگئی تھی۔
یو این آئی، ایم اے ۔