image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 22:56 Hrs(IST)
National

مالیا کا بیان حقائق کے برعکس : جیٹلی

مالیا کا بیان حقائق کے برعکس : جیٹلی

نئی دہلی 12 ستمبر (یو این آئی) وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے مفرور کاروباری وجے مالیا کے اس بیان کو حقائق کے برعکس اور حقیقت سے پرے بتایا ہے کہ اس نے بیرون ملک جانے سے پہلے ان سے ملاقات کرکے بقایہ قرض ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، برطانیہ میں مقیم وجے مالیا نے لندن کی ایک عدالت میں اس حوالگی پر سماعت کے لئے پیشی سے پہلے صحافیوں کو بتایا کہ ہندوستان چھوڑنے سے پہلے وہ وزیر خزانہ سے ملا تھا اور بینکوں کے بقایہ قرض نپٹانے کی پیشکش کی تھی ۔
مسٹر جیٹلی نے کہا’’وجے مالیا کا مجھ سے ملنے اور قرض نپٹانے کی پیشکش کی بات حقائق طور پر غلط ہے کیونکہ یہ حقیقت سے پرے ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014 کے بعد سے انہوں نے مالیا کو کبھی ملنے کے لئے وقت نہیں دیا اس لئے اس سے ملنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ راجیہ سبھا کے رکن ہونے کی وجہ سے مالیا کبھی کبھار پارلیمنٹ آ جاتے تھے اور ایک دن انہوں نے اچانک پارلیمنٹ کے گلیارے میں ان کے پاس آ کر کہا کہ وہ بینکوں سے لئے گئے قرض کو نپٹانے کے بارے میں کچھ پیشکش کرنا چاہتے ہیں۔
مسٹر جیٹلی نے کہا ’’مجھے مالیا کے جھوٹ کے بارے میں پہلے بتایا جا چکا تھا اور اس وجہ سے میں نے اخلاقاً ان سے کہا’’ مجھ سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ آپ کو اپنے بینکروں سے بات کرنی چاہیے۔ مجھے پتہ تھا کہ بینکوں کا قرض ادا کرنے کی اس کی کوئی منشا نہیں ہے‘‘۔
مسٹر جیٹلی نے کہا کہ مالیا اپنے ساتھ جو کاغذات لے کر آئے تھے وہ بھی انہوں نے نہیں لیے۔ مالیا نے اس موقع کا راجیہ سبھا رکن ہونے کی وجہ سے غلط فائدہ اٹھایا لیکن میں نے ان سے صرف ایک جملہ کہا۔ اس کے علاوہ کبھی بھی نہ تو ان کے دفتر میں اور نہ گھر پر انہیں ملنے کا وقت دیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کی صورت حال کو بہتر کرنے اور اس حوالے سے نئے امکانات پر غورو خوض کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہندوستان بھر سے مرکزی و ریاستی جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور نے شرکت کی اور انھوں نے اپنی قیمتی رائیں اور تجاویز پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

بنگلورو، 28 مارچ (یو این آئی) تیجس ایم کے 1 اے ایئر کرافٹ سیریز کے پہلے طیارے ایل اے 5033 نے جمعرات کو یہاں ایچ اے ایل کی فیسلٹی سے کامیابی کے ساتھ پرواز کی۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image