NationalPosted at: Jan 23 2019 9:57PM پیوش گوئل کو خزانہ اور کارپوریٹ امور کی فاضل ذمہ داری
نئی دہلی،23جون (یو این آئی) صدر رامناتھ کووند نے وزیراعظم نریندر مودی کے مشورہ پر خزانہ اور کارپوریٹ امور کے وزیر ارون جیٹلی کے صحت مند نہ ہونے کی وجہ سے ان کے محکموں کی فاضل ذمہ دار ی وزیر ریلوے پیوش گوئل کو دی ہے۔ آج رات یہاں جاری ایک سرکاری ریلیز میں یہ اطلاع دی گئی۔
یہ مشورہ بھی دیا گیا کہ جب تک مسٹر جیٹلی مکمل طورپر صحت مند نہیں ہوجاتے یا اپنا کام کاج نہیں سنبھالتے ہیں تب تک انہیں بغیرمحکمہ والے وزیر کا درجہ دیا جائے۔
خیال رہے کہ جب گزشتہ برس مسٹر جیٹلی کا گردہ ٹرانسپلانٹ ہوا تھا تو اس اس وقت بھی ان کے محکموں کا فاضل چارج مسٹر گوئل کو ہی دیا گیا تھا۔
یو این آئی ۔ م ع۔ 2145