NationalPosted at: Nov 16 2018 7:47PM صحافت کا اعتبار برقرار رکھنا سب سے بڑا چیلنج: جیٹلی
نئی دہلی، 16 نومبر (یو این آئی) وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے جمعہ کے روز کہا کہ آزاد معاشرے میں صحافیوں کے کام میں اعتبار برقرار رکھنا میڈیا کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ہے۔
مسٹر جیٹلی نے یہاں 52 ویں نیشنل پریس ڈے پر پریس کونسل آف انڈیا کے صحافت کے میدان میں امتیاز کا ایوارڈ پیش کرنے کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو مناسب تنخواہ دینے اور کام کے دوران ان کی سکیورٹی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے کام کا اعتبار برقرار رکھنا بھی میڈیا کے لئے اہم چیلنج ہے۔
پریس کونسل نے سال 2018 کے لئے مؤقر راجہ رام موہن رائے ایوارڈ انگریزی روزانہ' دی ہندو ' کے سابق چیف ایڈیٹر این رام کو دیا ہے۔ مسٹر جیٹلی نے انہیں یہ ایوارڈ پیش کیا۔ دیش بندھو ، بھوپال کی چیف ایڈیٹر روبی سرکار اور مراٹھی روزانہ پوڑھاري کے راجیش پرشورام کو دیہی صحافت ایوارڈ دیا گیا۔ جبکہ ڈیولپمنٹ پریس کا ایوارڈ 'کیرل كومودي' کے سینئر سب -ایڈیٹر وی ایس راجیش کو دیا گیا۔ فوٹو جرنلزم کے لئے راشٹریہ سہارا کے سبھاش پال اور پنجاب کیسری کے مہر سنگھ اور کارٹون کے لئے نیو تلنگانہ کے ل مسٹر پی نرسمہا کو ایوارڈ دیا۔
جاری۔ یو این آئی ۔م ش ۔ 1930