NationalPosted at: Nov 18 2019 6:43PM ملک کی تعلیمی ترقی میں آن لائن تعلیم کی الگ نوعیت کی ۱ہمیت : پروفیسرسنتوش پانڈا
نئی دہلی،18 نومبر(یو این آئی) حکومت ہند آن لائن تعلیم کی طرف توجہ دے رہی ہے اور یہ قدم قابل ستائش ہے حالانکہ اس کے لئے وسائل کی دستیابی اور بہت حد تک آن لائن سسٹم درست کرنے کی ضرورت ہے یہ بات اگنو کے اسٹرائیڈکے پروفیسر و سابق چیئرمین نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن (این سی ٹی ای)،پروفیسرسنتوش پانڈا نے کلیدی خطبہ میں کہی انہوں نے کہا کہ ملک کی تعلیمی ترقی میں آن لائن تعلیم کی الگ نوعیت کی ا ہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا سوائم آن لائن تعلیم کو عام کرنے کا سسٹم ہے،آن لائن تعلیم بے حد مفید ہے جہاں تعلیمی و تعلمی موادہمیشہ حاصل کئے جاسکتے ہیں انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ارجن سنگھ سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ کی جانب سے”آن لائن لرننگ ریگولیشن ڈیزائن اینڈ پیڈا گولزم“کے عنوان سے تیسرے لیکچر سیریز کہا کہ جامعہ کی وائس چانسلر محترمہ نجمہ اختر صاحبہ کی ہدایت پر سنٹر فار ڈسٹنس بہتر کام کررہا ہے،ان کی سنٹر کی جانب خاص توجہ فر مارہی ہیں ارجن سنگھ سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ کے ڈائریکٹر(اکیڈمک) پروفیسر احرار حسین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لگاتار آن لائن تعلیم کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے،لہذا سنٹر فار ڈسٹنس بھی آئن لائن تعلیم کو فروغ اور تقویت بخشنے کی کوشش جاری ہے،انہوں نے کہا کہ سنٹر کوداخلہ ودیگرسہولیات کو آن لائن کرنے کی طرف پہل کی گئی ہے اور بہت جلد آن لائن سسٹم شروع ہونے کے امکانات ہیں، اس کے لئے ہر طرح کے صلاح و مشورے کئے جارہے ہیں۔وائس چانسلر مولاناآزاد یونیورسیٹی حیدرآباد کے وائس چانسلر پروفیسر محمد میاں نے کہا کہ آن لائن تعلیم سے سنٹرفار ڈسٹننس کا بھی خود کو جوڑنا اہم قدم ہے۔سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ کے ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن)پروفیسر آرپی بہوگنا نے کلمات تشکر ادا کئے۔عمرانہ پروین نے مہمان پروفیسر پانڈا کا تعارف پیش کیا۔اس موقع پر فیکلٹی آف ایجوکیشن کی پروفیسر جیسی ابراہم،ڈاکٹر اجیت کمار بوہت،ارجن سنگھ سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ میڈیا کمیٹی کے کنوینر و اسسٹنٹ ڈائریکٹر / اکیڈمک کوآرڈینیٹر محمد احتشا م الحسن،ثمینہ رضوی،نجم السحر،فرحی مرغوب،ندا اقبال ودیگر لوگوں نے شرکت کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔