image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 21:52 Hrs(IST)
National

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں قرآن کی نمائش 30 جون تک جاری رہے گی

جامعہ ملیہ اسلامیہ  میں  قرآن کی نمائش 30 جون تک جاری رہے گی

نئی دہلی، 25جون (یو این آئی) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کہا کہ یہ اہم نمایش تھی، لائبریری انتظامیہ اور نور مائکرو فلم کے کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں، اس طرح کے پروگرام ہونے چاہئے ،اس سے قرآن سے رشتہ مضبوط ہوتا ہے اور انسان اس پیغام سے متعارف ہوتا ہے، جو اس کے رب نے اپنے بندوں پر عائد کیا ہے۔یہ بات انہوں نے 11 جون سے 25 جون 2018 تک منعقد ہونے والا قرآن کی نمائش میں کہی۔ اب یہ نمائش 30 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔
انھوں نے کہا جامعہ ایسی یونیورسٹی ہیں جس میں تقریبا سارے ہی موضوعات کی تعلیم اور ریسرچ ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسلام کاپیغام ہی ہے کہ دیگر مذاہب کا بھی احترام ہو اس لئے دیگر مذاہب کے حتمام کے ساتھ ہی ان کے ماننے والوں کے درمیان بھی قرآن کو عام کر ے کی ضرورت ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ ڈاکٹر ذاکر حسین کے لائبریرین ڈاکٹر ایچ جے عابدی نے کہا کہ ہماری یہ دوسری نمائش ہے قرآن مجید کی، خوشی کی بات ہے کہ جس مقصد کے لئے ہم نے اس کا اہتمام کیا تھا کامیاب رہے، بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور قرآن کے نادر و نایاب نمونوں سے اپنی آنکھوں اور روح کو منور کیا۔ بہت مثبت رد عمل سامنے آیا، لوگوں کے شوق کو دیکھتے ہوئے ہم نے 30 تک اسکو بڑھا دیا ہے۔
فتح پوری مسجد کے امام مفتی مکرم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا نمائش میں موجود نسخو ں کو دیکھ کر طبیعت خوش ہوئی، سارے فنکار مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے تمام تر کمیوں اور خامیوں کے باوجود اتنا اہتمام کیا، انھوں نے قرآن کی بے حرمتی سے بچنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو قرآن مجید سے سبق لینا چاہئے اور اس کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 11 جون سے 25 جون 2018 تک منعقد ہونے والا قرآن کی نمائش آج اختتام کو پہنچنا تھا ؛لیکن لوگوں کے ذوق اور شوق کو دیکھتے ہوئے اس میں مزید پانچ دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور یوں اب یہ نمائش 30 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔
اس مناسبت سے آج جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک سوینیر کا بھی اجراء وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد کے ہاتھوں عمل میں آیا، اس سوئینر میں نمائش میں رکھے گئے قرآنی صفحات کے عکس اور دیگر تفصیلات درج ہیں ۔
اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اساتذہ اور طلباء سمیت بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے۔ خیال رہے کہ اس نمائش کا جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اہتمام نور مائکرو فلم انٹرنیشنل، ایران کلچرل ہاوس دہلی نے کیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
عالمی معیار کی تعلیم اور خدمات فراہم کرنا ایمس اداروں کی ایک بڑی کامیابی ہے: مرمو

عالمی معیار کی تعلیم اور خدمات فراہم کرنا ایمس اداروں کی ایک بڑی کامیابی ہے: مرمو

رشی کیش، 23 اپریل (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے منگل کو اتراکھنڈ کے رشی کیش میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے چوتھے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی نہوں نے کہا کہ طب کے شعبے میں عالمی معیار کی تعلیم اور خدمات فراہم کرنا ایمس، رشی کیش اور دیگر تمام ایمس اداروں کی ایک بڑی قومی کامیابی ہے تدریسی ہسپتالوں کے طور پر ایمس اداروں نے بہترین معیار قائم کیے ہیں اس کے لیے میں ایمس اداروں سے وابستہ تمام لوگوں کی تعریف کرتی ہوں۔

...مزید دیکھیں
دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کے لیے ریزرویشن کبھی ختم نہیں ہوگا : مودی

دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کے لیے ریزرویشن کبھی ختم نہیں ہوگا : مودی

ٹونک، 23 اپریل (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر ہمیشہ خوش کرنے اور ووٹ بینک کی سیاست کرنے اور درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے ریزرویشن کو کم کرکے مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے منگل کو ایک کھلے فورم سے اس بات کی ضمانت دی کہ دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کے لیے ریزرویشن کبھی ختم نہیں ہوگا اور نہ ہی اسے مذہب کے نام پر تقسیم ہونے دیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
عدالت نے کیجریوال، کویتا کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک  کی توسیع کردی

عدالت نے کیجریوال، کویتا کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک کی توسیع کردی

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے منگل کو مبینہ ایکسائز پالیسی 2021-22 گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کے کیس میں تہاڑ جیل میں بند وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک توسیع کر دی راؤز ایونیو میں واقع کاویری باویجا کی خصوصی عدالت نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما مسٹر کیجریوال کی عدالتی حراست میں توسیع کا حکم دیا سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے متعلق مقدمات کے لیے خصوصی جج کاویری باویجا نے ایکسائز پالیسی سے متعلق کیس کے ملزمان میں بھارت راشٹر سمیتی کی لیڈر کے۔

...مزید دیکھیں
غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں: ایرانی صدر

غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں: ایرانی صدر

لاہور، 23 اپريل (یو این آئی) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہےکہ غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے ایرانی صدر نے لاہور آمد کے موقع پر مزار اقبال پر حاضری دی جہاں انہوں نے علامہ قبال کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ علامہ اقبال نے پیغام دیا کہ کیسے استعمار کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔

...مزید دیکھیں
آئین ہندکے بنیادی ڈھانچے میں کسی طرح کی تبدیلی کے خلاف ہیں: نجیب جنگ

آئین ہندکے بنیادی ڈھانچے میں کسی طرح کی تبدیلی کے خلاف ہیں: نجیب جنگ

نئی دہلی، 23اپریل (یو این آئی) آئین کے بنیادی ڈھانچے میں کسی طرح کی تبدیلی کی مخالفت کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر اور دہلی کے سابق لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے کہا کہ وہ آئین ہندکے بنیادی ڈھانچے میں کسی طرح کی تبدیلی کے خلاف ہیں۔

...مزید دیکھیں
اسلام دوسرے مذاہب کی عزت کرنے کا درس دیتا ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

اسلام دوسرے مذاہب کی عزت کرنے کا درس دیتا ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 23 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ اسلام ہمیں دوسرے مذہبوں کی عزت کرنے کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ مسلمان کبھی کسی ماں یا بہن کا منگل سوترا نہیں چھین سکتا ہے موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں
ریلائنس انڈسٹریز قبل از ٹیکس منافع میں 1 لاکھ کروڑ روپے کاہندسہ  عبور کرنے والی پہلی ہندوستانی کمپنی بنی

ریلائنس انڈسٹریز قبل از ٹیکس منافع میں 1 لاکھ کروڑ روپے کاہندسہ عبور کرنے والی پہلی ہندوستانی کمپنی بنی

ممبئی 23اپریل (یو این آئی) ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) نے مارچ 2024 کو ختم ہونے والے سال کے لیے 10 لاکھ کروڑ روپے 119.9) بلین ڈالر) کی مجموعی آمدنی کی اطلاع دی ہے، جو صارفین میں مسلسل ترقی کی رفتار سے سال بہ سال 2.6 فیصد زیادہ ہے جیوپلیٹ فارمز کی آمدنی میں سال بہ سال میں 11.7 فیصد اضافہ ہوا، جس کی وجہ نقل و حرکت اور گھروں میں 42.4 ملین صارفین کی مضبوط اضافہ اور اے آر پی یو میں مکس بہتری کا فائدہ ہے۔

...مزید دیکھیں

ایشیائی ممالک شدید گرم موسم کی زد میں : اقوام متحدہ

23 Apr 2024 | 6:35 PM

اقوام متحدہ، 23 اپریل (یو این آئی) اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

سریجا اکولا نے کیریئر کی بہترین عالمی ٹی ٹی رینکنگ حاصل کی

23 Apr 2024 | 9:00 PM

لوزانے، 23 اپریل (یو این آئی) سریجا اکولا انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ٹی ایف) رینکنگ میں ایک مقام کی چھلانگ لگاتے ہوئے منگل کو اپنے کیریئر کی بہترین 38 ویں رینک حاصل کی، اسی کے ساتھ وہ ٹاپ رینکنگ والی ہندوستانی خاتون ٹیبل ٹینس کھلاڑی بن گئیں۔

سنجے بھوشن پٹیالہ منداکنی کے ہاتھوں آئی سی سی اے 2024 ایوارڈ سے سرفراز

سنجے بھوشن پٹیالہ منداکنی کے ہاتھوں آئی سی سی اے 2024 ایوارڈ سے سرفراز

23 Apr 2024 | 5:13 PM

ممبئی، 23اپریل (یو این آئی)ہندوستانی فلم اور تفریحی دنیا میں سنجے بھوشن پٹیالہ کو آج ایک اور اعزاز سے نوازا گیا۔ آئی سی سی اے (انٹرنیشنل کنٹینٹ کریٹر ایوارڈ) کی تقریب آج ہوٹل سہارا، ممبئی میں منعقد ہوئی اس تقریب میں ہندوستان اور بیرون ملک سے کئی بڑی شخصیات نے شرکت کی  اسی تقریب میں تفریحی میدان میں مختلف پہلوو¿ں سے اپنی صلاحیتوں سے لوگوں میں ایک خاص مقام بنانے والے ہنرمندوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا پروگرام جاری تھا۔ اس میں فلم پروموٹر کم سلیبرٹی منیجر سنجے بھوشن پٹیالہ کو بین الاقوامی سطح کی ہندوستانی اداکارہ منداکنی کے ہاتھوں انٹرنیشنل کنٹینٹ کریٹر ایوارڈ 2024 دیا گیا۔ منداکنی اپنے وقت کی سب سے مقبول اور خوبصورت اداکاراو¿ں میں سے ایک تھیں اور اس وقت کوئی اور اداکارہ ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی تھی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image