image
Saturday, Sep 30 2023 | Time 01:01 Hrs(IST)
National

سپریم کورٹ اپیلوں پر حتمی سماعت کے لئے تیار،جمعیۃ علماء ہند ملک کے نامورکریمنل لائر کی خدمات حاصل کرے گی: مولانا ارشدمدنی

سپریم کورٹ اپیلوں پر حتمی سماعت کے لئے تیار،جمعیۃ علماء ہند ملک کے نامورکریمنل لائر کی خدمات حاصل کرے گی: مولانا ارشدمدنی

نئی دہلی، 18 ستمبر (یو این آئی) ایودھیا سے بذریعہ سابرمتی ٹرین واپس آنے والے 59 کار سیوکوں کو 27فروری 2002 کومبینہ زندہ جلانے کے الزامات کے تحت ہائی کورٹ سے عمر قید کی سزا پانے والے ملزمین کی اپیلوں پر حتمی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کی رضامندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہندکے صدر مولانا ارشدمدنی نے کہا کہ بے گناہوں کی باعزت رہائی تک ہماری قانونی کارروائی جاری رہے گی۔
گذشتہ دنوں اس اہم معاملے کی سماعت سپریم کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس کے وی وشوناتھن کے روبرو عمل میں آئی جس کے دوران عدالت نے فریقین کے وکلاء کو حکم دیا کہ وہ چار ہفتوں کے اندر اپنا تحریری جواب عدالت میں داخل کریں، تحریری جواب داخل ہونے کے بعد عدالت اس مقدمہ کی حتمی سماعت کیئے جانے کی تاریخ متعین کرےگی۔
ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء ہندقانونی امدادکمیٹی کے توسط سے گجرات ہائی کورٹ سے عمر قید کی سزاء پانے والے 31/ ملزمین نے سپریم کورٹ میں اپیل داخل کی تھی۔ ملزمین کی جانب سے اپیلیں 2018 میں داخل کی گئی تھی، اپیلوں پر سماعت نہ ہونے کی وجہ سے چند ملزمین کی ضمانت عرضداشتیں بھی داخل کی گئی تھیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا تھا جبکہ بقیہ ملزمین کی ضمانت عرضداشتیں مسترد کرتے ہوئے معاملے کی حتمی سماعت کیئے جانے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔
گودھر ا مقدمہ اپنی نوعیت کا ایک بہت بڑا مقدمہ ہے جس میں تحقیقاتی دستوں نے قتل، اقدام قتل اور مجرمانہ سازش کے الزامات کے تحت 94/ مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا جہاں نچلی عدالت نے ثبوتوں کی عدم موجودگی کے سبب 63/ ملزمین کو باعزت بردی کردیا تھا وہیں 20/ ملزمین کو عمر قید اور 11/ دیگر ملزمین کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔9 اکتوبر2017 کو گجرا ت ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس اننت ایس دوے اور جسٹس جی آر وادھوانی نے اپنے 987/ صفحات پر مشتمل فیصلہ میں ایک جانب جہاں نچلی عدالت سے ملی عمر قید کی سزاؤں کو برقرار رکھا تھا وہیں پھانسی کی سزاؤں کو عمر قید میں تبدیل کرکے ملزمین کو کچھ راحت دی تھیں۔سپریم کورٹ داخل اپیلوں پر اگلے مہینہ سے حتمی سماعت کرے گی، ایک جانب جہاں عدالت متذکرہ ملزمین کی اپیلوں پر سماعت کریگی وہیں حکومت گجرات کی جانب سے سزاؤں میں اضافہ کی اپیلوں پر بھی سماعت کریگی۔ حکومت گجرات نے عمرقید کی سزاؤں کو پھانسی کی سزاؤں میں تبدیل کرنے کی اپیل سپریم کورٹ میں داخل کی ہے۔
صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا ارشدمدنی نے سپریم کورٹ کے گودھراسانحہ کو حتمی سماعت کے لئے تیارہونے پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃعلماء ہند ملزمین کو بری کرانے کے لئے ملک کے نامورکریمنل لائرکی خدمات حاصل کرے گی اوران کے مقدمات کو مضبوطی سے لڑے گی، ہمیں پورایقین ہے کہ اعلیٰ عدالت سے ان نوجوانوں کو مکمل انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے متعددمعاملے ہیں جن میں نچلی عدالتوں نے سزائیں دیں مگر جب وہ معاملہ اعلیٰ عدالت میں گئے تومکمل انصاف ہوااس کی ایک بڑی مثال اکشردھام مندرحملہ کا معاملہ ہے جس میں نچلی عدالتیں مفتی عبدالقیوم سمیت تین افرادکو پھانسی اورچارلوگوں کو عمرقیدکی سزادی تھی یہاں تک کہ گجرات ہائی کورٹ نے بھی اس فیصلہ کو برقراررکھاتھا لیکن جمعیۃعلماء ہند کی قانونی امدادکے نتیجہ میں جب یہ مقدمہ سپریم کورٹ میں گیاتوسارے لوگ نہ صرف باعزت بری ہوئے بلکہ بے گناہوں کو دہشت گردی کے الزام میں پھنسانے پر عدالت نے گجرات پولس کی سخت شرزنش بھی کی تھی۔
مولانا مدنی نے مزید کہا کہ اکثرمعاملوں میں نچلی عدالتیں سخت فیصلہ دیتی ہیں لیکن سپریم کورٹ سے ملزمین کو راحت حاصل ہوتی ہے ہمیں امید ہے کہ اس معاملہ میں بھی سپریم کورٹ سے ان ملزمین کوجو 21 سال سے جیلوں میں بند ہیں راحت ملے گی۔
مولانا مدنی نے تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا اس سے قبل نچلی عدالت اورہائی کورٹ سے پھانسی کی سزاپانے والے گیارہ ملزمین کی پیروی جمعیۃعلماء ہند نے کی تھی اورایک بھی ملزم کو پھانسی کی سزانہیں ہونے دی گئی تھی، اسی طریقہ سے ہمیں امیدہے کہ ہم ان کو بھی عمرقید کی سزاؤں سے سے بچانے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل اکشرھام مندرمقدمہ میں تین افرادکو پھانسی کی سزااورامریکن قونصلیٹ حملہ کے معاملہ میں سات لوگوں کو پھانسی کی سزااورممبئی کے ایک ملزم کو پھانسی کی سزاہوئی تھی الحمدللہ جمعیۃعلماء ہندکی کامیاب پیروی سے سات ملزمین باعزت بری ہوئے جبکہ دوافرادکی سزاؤں کو سات سالوں میں تبدیل کردیاگیااوردوافرادکی سزاؤں کوپھانسی سے عمرقیدمیں تبدیل کیاگیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
پاکستان کے بلوچستان میں دھماکے میں 20 افراد ہلاک، 70 سے زائد زخمی

پاکستان کے بلوچستان میں دھماکے میں 20 افراد ہلاک، 70 سے زائد زخمی

اسلام آباد، 29 ستمبر ( یو این آئی , ژنہوا) پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں جمعہ کو ایک مذہبی جلوس میں زور دار بم دھماکے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے پولیس اور راحت رساں حکام نے بتایا کہ ضلع مستونگ کے علاقے کورا خان میں مسجد کے قریب دھماکے میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ایک سینئر پولیس افسر بھی جاں بحق ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
گڈکری نے مہاراشٹر میں 3695 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

گڈکری نے مہاراشٹر میں 3695 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

نئی دہلی، 29 ستمبر (یو این آئی) سڑک و ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے جمعہ کو مہاراشٹر کے واشم میں 3695 کروڑ روپے کے تین قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا مسٹر گڈکری نے کہا کہ پچھلے نو سالوں میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کو جوڑنے والے ضلع واشم میں 227 کلومیٹر ہائی وے نیٹ ورک تعمیر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ابھیشیک بنرجی کا 3اکتوبر کو ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہونے کا اعلان,احتجاجی پروگرام میں شرکت کریں گے

ابھیشیک بنرجی کا 3اکتوبر کو ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہونے کا اعلان,احتجاجی پروگرام میں شرکت کریں گے

کلکتہ 28ستمبر (یواین آئی)ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے آج واضح کردیا ہے کہ وہ 3اکتوبر کو ای ڈی کے سمن پر پیش نہیں ہوں گے دراصل 2اور 3اکتوبر کو ترنمول کانگریس کا دہلی میں احتجاجی پروگرام ہے اور ابھیشیک بنرجی اس کی قیادت کرنے والے ہیں ای ڈی کے ذریعہ بنرجی کو 3اکتوبر کو سمن جاری کئے جانے پر ترنمول کانگریس نے انتقامی کارروائی اور ابھیشیک بنرجی کو خوف زدہ کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
مودی پارلیمنٹ کے معاملے پر خاموشی توڑیں: دانش

مودی پارلیمنٹ کے معاملے پر خاموشی توڑیں: دانش

نئی دہلی، 29 ستمبر (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر کنور دانش علی نے لوک سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی سے خاموشی توڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احتساب جلد سے جلد طے ہونا چاہیے امروہہ سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ دانش علی نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لوک سبھا میں پیش آنے والے اس واقعہ کو آٹھ دن گزر جانے کے بعد بھی ابھی تک کسی کارروائی کے آثارنظر نہیں آرہے ہیں یہ حیران اور پریشان کن ہے۔

...مزید دیکھیں
عید میلادالنبی (ص)کی تعطیل ایک روز قبل دینے سے لوگوں کے دل مجروح کئے گئے:عمر عبداللہ

عید میلادالنبی (ص)کی تعطیل ایک روز قبل دینے سے لوگوں کے دل مجروح کئے گئے:عمر عبداللہ

سری نگر،29ستمبر(یو این آئی) جموں و کشمیرنیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے عید میلاد النبی(ص)کی تقریب سعید کے موقعے پر آثار شریف درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور نمازِ جمعہ بھی ادا کی انہوں نے جموں وکشمیر مکمل امن و امان، عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا، لوگوں کی خوشحالی و ترقی کے علاوہ دفعہ370کے معاملے میں سپریم کورٹ سے جموں وکشمیر کے عوام کے حق میں فیصلہ آنے کیلئے دعا کی ان کے ہمراہ پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور صلح کار مدثر شاہ میری بھی تھے۔

...مزید دیکھیں
اپوزیشن جماعتوں کو فرضی ووٹنگ کے بارے میں سوچنے کی ضرورت: دگ وجے

اپوزیشن جماعتوں کو فرضی ووٹنگ کے بارے میں سوچنے کی ضرورت: دگ وجے

نئی دہلی، 29 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن دگ وجے سنگھ نے فرضی ووٹنگ کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور جو بھی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے لڑنا چاہتی ہے اسے اس چیلنج کو سنجیدگی سے لینا چاہئے  بی جے پی کو شکست دینے کے لیے جمعہ کو یہاں چھوٹی پارٹیوں اور سماجی تنظیموں کے قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ آج ملک کے آئین اور جمہوریت کو بچانے کی ضرورت ہے مذہب کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کرنے والی طاقتوں اور آر ایس ایس جن سنگھ کے نظریے کوشکست دینے کی ضرورت ہے لیکن فرضی ووٹنگ کا جو میکنزم انہوں نے تیار کیا ہے اسے توڑنے کی ضرورت ہے اور اگر اس میکنزم کو مل کر ختم کیا جاتا ہے تو 2024 کے انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینا آسان ہوجائے گا۔

...مزید دیکھیں
پیغمبرِ اسلام نے  ساری دنیا کو بھائی چارگی اوراخوت ومساوات کا پیغام دیا: چودھری جینت سنگھ

پیغمبرِ اسلام نے ساری دنیا کو بھائی چارگی اوراخوت ومساوات کا پیغام دیا: چودھری جینت سنگھ

ممبئی ،29ستمبر(یواین آئی) آج عیدمیلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر جلوس محمدی سے قبل آل انڈیا خلافت کمیٹی کے زیر اہتمام ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ لوک دل ( آرایل ڈی) کے قومی صدر چودھری جینت سنگھ نے کہاکہ پیغمبرِ اسلام نے ساری دنیا کو بھائی چارگی اوراخوت ومساوات کا پیغام دیااور گنیش اتسو وسرجن کے پیش نظر جلوس کو ایک دن کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ قابل ستائش ہے اور حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل آوری کہاجاسکتا ہے۔

...مزید دیکھیں
اپوزیشن جماعتوں کو فرضی ووٹنگ کے بارے میں سوچنے کی ضرورت: دگ وجے

اپوزیشن جماعتوں کو فرضی ووٹنگ کے بارے میں سوچنے کی ضرورت: دگ وجے

29 Sep 2023 | 10:49 PM

نئی دہلی، 29 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن دگ وجے سنگھ نے فرضی ووٹنگ کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور جو بھی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے لڑنا چاہتی ہے اسے اس چیلنج کو سنجیدگی سے لینا چاہئے  بی جے پی کو شکست دینے کے لیے جمعہ کو یہاں چھوٹی پارٹیوں اور سماجی تنظیموں کے قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ آج ملک کے آئین اور جمہوریت کو بچانے کی ضرورت ہے مذہب کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کرنے والی طاقتوں اور آر ایس ایس جن سنگھ کے نظریے کوشکست دینے کی ضرورت ہے لیکن فرضی ووٹنگ کا جو میکنزم انہوں نے تیار کیا ہے اسے توڑنے کی ضرورت ہے اور اگر اس میکنزم کو مل کر ختم کیا جاتا ہے تو 2024 کے انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینا آسان ہوجائے گا۔

فلمی دنیا کے اسٹار میکر تھے رشی کیش مکھرجی

فلمی دنیا کے اسٹار میکر تھے رشی کیش مکھرجی

29 Sep 2023 | 10:28 AM

ممبئی، 29 ستمبر (یو این آئی) رشی کیش مکھرجی بالی وڈ کے ایسے ’اسٹار میکر‘ کے طور پر یاد کئے جاتے ہیں جن کا دھرمیندر، راجیش کھنہ، امیتابھ بچن، امول پالیکر، جیہ بھادوڑی جیسے فلمی ستاروں کی کامیابی میں اہم کردار رہا۔

مدھیہ پردیش کو اسمارٹ سٹی کانکلیو میں بہترین ریاست کا ایوارڈ ملا

27 Sep 2023 | 4:18 PM

اندور، 27 ستمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے اندور میں آج منعقدہ 'انڈیا اسمارٹ سٹیز کانکلیو 2023' میں صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے مدھیہ پردیش کو بہترین ریاستی ایوارڈ سے نوازا۔

...مزید دیکھیں
image