image
Sunday, May 19 2019 | Time 14:17 Hrs(IST)
  • رکن اسمبلی منی رتن کےگھر کے باہر دھماکہ،ایک شخص ہلاک
  • ترنمول کانگریس نے وزیرا عظم کے کیدارناتھ دورے کی تشہیر کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی
  • ممتا بنرجی نےدونظمیں لکھ کر عوام سے اپیل کی
  • نوجوان نے پاروتی ندی میں چھلانگ لگا کر کی خودکشی
  • آرا میں ووٹنگ کے دوران پتھراؤ میں دو پولیس اہلکارزخمی
  • آرا میں ووٹنگ کے دوران پتھراؤ میں دو پولیس اہلکارزخمی
  • ہماچل میں 12 بجے تک 27 2 فیصد پولنگ
  • بنگال کے 9حلقوں میں دوپہر 12بجے تک 35فیصد پولنگ۔
  • اے پی کے ضلع پرکاشم میں سڑک حادثہ۔ دو افراد ہلاک اور 11دیگر زخمی
  • تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں دو سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک
  • پنجی ضمنی انتخاب، 11 بجے تک 31 48 فیصد پولنگ
  • کرنول بس حادثہ ڈرائیور گرفتار۔ مرنے والوں کی تعداد 17 ہوگئی
  • اے پی میں تلگودیشم کو اقتدار، راج گوپال کا سروے
  • پروفیسر این وی رمنا راو لزبن میں ہیرٹیج جنرل اسمبلی میٹنگ میں شرکت کے لئے نامزد
  • تلنگانہ اور اے پی ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں
International

معروف ادیب جمیل جالبی انتقال کرگئے

معروف ادیب جمیل جالبی انتقال کرگئے

کراچی‘18 اپریل (یو این آئی)اردو کے ممتاز نقاد، ماہرِ لسانیات، ادبی مؤرخ کراچی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر جمیل جالبی کا طویل علالت کے بعدآج یہا ں انتقال ہوگیا ان کی عمر 89 برس تھی آج سہ پہر انہیں سپرد خاک کردیا جائے گا
جمیل جالبی کا اصل نام محمد جمیل خان تھا ۔وہ علی گڑھ میں 1929 پیدا ہوئے اور وہیں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد1943میں گورنمنٹ ہائی اسکول سہارنپور سے میٹرک کیا، جس کے بعد میرٹھ کالج سے 1945 میں انٹر اور 1947 میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔
قیام پاکستان کے بعد جمیل جالبی اور ان کے بھائی عقیل پاکستان آ گئے اور کراچی میں رہائش اختیار کی۔پاکستان میں ابتدا میں انہو ں نے اسکول میں ملازمت کی اوراسی دوران انہوں نے ایم اے اور ایل ایل بی کے امتحانات پاس کر لیے اور 1972 میں سندھ یونیورسٹی سے ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان کی نگرانی میں قدیم اُردو ادب پر مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کیا۔
جمیل جالبی 1983 میں کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بنے، وہ 1987 میں مقتدرہ قومی زبان (موجودہ نام ادارہ فروغ قومی زبان) کے چیئرمین مقرر ہوئے۔اس کے علاوہ جمیل 1990 سے 1997 تک اردو لغت بورڈ کراچی کے سربراہ بھی رہے۔
جمیل جالبی نے کالج کی تعلیم کے دوران ہی ادبی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا، وہ سید جالب سے بہت متاثر تھے جن کی نسبت سے انہوں نے اپنے نام کے ساتھ جالبی کا اضافہ کیا۔
جمیل جالبی کی سب سے پہلی تخلیق سکندر اور ڈاکو تھی جو انہوں نے بارہ سال کی عمر میں تحریر کی اور یہ کہانی بطور ڈراما اسکول میں اسٹیج کیا گیا۔
جالبی صاحب کی تحریریں دہلی کے رسائل بنات اور عصمت میں شائع ہوتی رہیں۔
ان کی سب سے پہلی کتاب جانورستان تھی جو جارج آرول کے ناول کا ترجمہ تھا، ان کی ایک اہم کتاب پاکستانی کلچر:قومی کلچر کی تشکیل کا مسئلہ ہے جس کے اب تک 8 ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔جمیل جالبی کی دیگر تصانیف و تالیفات میں تنقید و تجربہ، نئی تنقید، ادب کلچر اور مسائل، محمد تقی میر، معاصر ادب، قومی زبان یک جہتی نفاذ اور مسائل، قلندر بخش جرأت لکھنوی تہذیب کا نمائندہ شاعر، مثنوی کدم راؤ پدم راؤ، دیوان حسن شوقی، دیوان نصرتی وغیرہ شامل ہیں۔
جمیل جالبی نے قدیم اردو کی لغت، فرہنگ اصلاحات جامعہ عثمانیہ اور پاکستانی کلچر کی تشکیل بھی ان کی اہم تصانیف ہیں۔انہوں نے متعدد انگریزی کتابوں کے تراجم بھی کیے جن میں جانورستان، ایلیٹ کے مضامین،ارسطو سے ایلیٹ تک شامل ہیں۔بچوں کے لیے ان کی قابل ذکر کتابیں حیرت ناک کہانیاں اور خوجی ہیں ۔
یو این آئی ج ا

خاص خبریں
ترنمول نے کی مودی کی مذہبی دوروں کی شکایت

ترنمول نے کی مودی کی مذہبی دوروں کی شکایت

نئی دہلی، 19 مئی (یواین آئی) ترنمول کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی کیدارناتھ یاترا کے دوران ہونے والی تقریر اور اس کے ٹی وی کوریج کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے اس کی شکایت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرو کے آئندہ دس برسوں کے دوران دیگر 6مشنس

اسرو کے آئندہ دس برسوں کے دوران دیگر 6مشنس

حیدرآباد19مئی(یواین آئی)ہندوستانی خلائی جانچ تنظیم(اسرو)جو جاریہ سال جولائی میں باوقار چندریان llمشن کی تیاری کررہا ہے،آئندہ دس برسوں کے دوران دیگر 6مشنس کا منصوبہ رکھتا ہے۔

...مزید دیکھیں
بنگال کے 9حلقوں میں دوپہر 12بجے تک 35فیصد پولنگ۔

بنگال کے 9حلقوں میں دوپہر 12بجے تک 35فیصد پولنگ۔

کلکتہ 19مئی (یوا ین آئی)ہنگامہ آرائی کے چند واقعات کے ساتھ مغربی بنگال کے 9حلقوں میں پولنگ ہورہی ہے۔

...مزید دیکھیں
پنجی ضمنی انتخاب، 11 بجے تک 31.48 فیصد پولنگ

پنجی ضمنی انتخاب، 11 بجے تک 31.48 فیصد پولنگ

پنجی ، 19 مئی ( یواین آئی) گوا میں پنجی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے لئے اتوار کو پولنگ پرامن طریقے سے جاری ہے اور صبح 11.00 بجے تک 31.48 فیصد ووٹروں نے اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کیا ۔

...مزید دیکھیں
پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری، بی ایس ایف اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی

پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری، بی ایس ایف اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی

جموں، 19 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کرشنا گاٹھی سیکٹر میں گزشتہ رات ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سرحد کے اس پار بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
ایران کے جنگ شروع کرنے پر سعودی عرب دے گا معقول جواب

ایران کے جنگ شروع کرنے پر سعودی عرب دے گا معقول جواب

ریاض، 19 مئی (یواین آئی) سعودی عرب کے وزیر مملکت عادل الجبیر نے اتوار کو ایک بار پھر یہ کہتے ہوئے ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھا دی کہ اگر دوسرے فریق نے جنگ شروع کی تو ریاض پوری طاقت کے ساتھ جواب دے گا ۔

...مزید دیکھیں
ہماچل پردیش میں کئی مقامات پرای  وی ایم خراب، پولنگ میں  تاخیر

ہماچل پردیش میں کئی مقامات پرای وی ایم خراب، پولنگ میں تاخیر

شملہ، 19 مئی (یواین آئی) ہماچل پردیش میں کئی مقامات پر ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے ابھی تک پولنگ شروع نہیں ہو پائی ہے۔

...مزید دیکھیں
آخری مرحلے کی  پولنگ شروع

آخری مرحلے کی پولنگ شروع

19 May 2019 | 12:43 PM

نئی دہلی، 19 مئی (یواین آئی) لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں اتوار کو سات ریاستوں اور ایک مرکز ی حکومت کے زیر انتظام علاقہ کے 59 سیٹوں پر پولنگ صبح سات بجے شروع ہو گئی۔سخت سکیورٹی انتظام کے درمیان اس مرحلے کے لئے ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور ووٹر شام چھ بجے تک اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کر سکیں گے۔ شام چھ بجے پولنگ مراکز کے دروازے بند کر دیے جائیں گے لیکن جو ووٹر اس سے پہلے مرکز کے دائرے میں آ جائے گا اور قطار میں کھڑے ہوگا، اسے ووٹ ڈالنے کاحق ہوگا۔ دور دراز علاقوں میں انتخابی عملہ ضروری انتخابی مواد کے ساتھ پولنگ مراکز پر کل ہی پہنچ گئے تھے۔

image