image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 10:59 Hrs(IST)
Regional

جموں و کشمیر میں سبھی سرکاری عمارتوں اور گاڑیوں سے ریاست کا جھنڈا ہٹا

جموں و کشمیر میں سبھی سرکاری عمارتوں اور گاڑیوں سے ریاست کا جھنڈا ہٹا

سری نگر، 25 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے سے متعلق دفعہ 370 کو ہٹائے جانے کے چند ہفتوں بعد اتوار کے روز یہاں کی سبھی سرکاری عمارتوں اور سرکاری گاڑیوں سے جموں کشمیر کا جھنڈا ہٹا دیا گیا اور اب یہاں صرف ترنگا پرچم ہی لہرا رہا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ کے حکم پر سول سیکرٹریٹ، ڈویژنل کمشنر، کشمیر کے دفتر کی عمارت سے جموں کشمیر کا جھنڈا ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سبھی افسران کے سرکاری گاڑیوں سے بھی ریاست کا جھنڈا ہٹا لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آرٹیکل 370 کو ہٹائے جانے سے پہلے یہاں کی سبھی سرکاری عمارتوں اور اعلی حکام کے گاڑیوں پر قومی اور ریاست کے جھنڈے لگائے جاتے تھے لیکن اب اس لتزام کے ختم ہوتے ہی یہاں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ہی ترنگا لهرائے گا۔
مرکز میں نریندر مودی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد حکومت نے پانچ اگست کو آرٹیکل 370 اور 35 اے کو غیر مؤثر کر دیا تھا اور اس کے ساتھ ہی ریاست کا خصوصی درجہ بھی ختم ہو گیا تھا۔
جموں کشمیر کا ہندوستان میں انضمام 1947 میں ایک معاہدہ (اسٹریمینٹ آف اکسیشن) کی بنیاد پر ہوا تھا اور اسے کے تحت اس آرٹیکل 370 کے تحت خصوصی درجہ دیا گیا تھا۔ ریاست علیحدہ وزیر اعظم، صدر، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ تھا لیکن مرکزی حکومت نے 1953 میں اس دفعہ میں کچھ ترامیم کی تھیں جنہیں اس وقت کے اسمبلی نے منظوری دی تھی اور اس کے بعد وزیر اعظم، صدر اور سپریم کورٹ کا درجہ کم کرتے ہوئے انہیں وزیر اعلی، گورنر اور ہائی کورٹ کر دیا گیا تھا۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
مودی  مدھیہ پردیش میں تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

مودی مدھیہ پردیش میں تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 23 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابی مہم کے مقصد سے ریاست میں اپنے ایک روزہ قیام کے دوران کل تین پارلیمانی حلقوں میں مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 23 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا آج مدھیہ پردیش کے تین پارلیمانی حلقوں میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی  کا پاکستان کا دورہ  ،کراچی میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا پاکستان کا دورہ ،کراچی میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند

اسلام آباد، 23 اپریل (یواین آئی )ایران کے صدر ابراہیم رئیسی آج کراچی اور لاہور کا دورہ کریں گے۔

...مزید دیکھیں
چین کے شہر گوانگ ڈونگ میں جہاز پل سے ٹکرانے کے بعد چار لاپتہ

چین کے شہر گوانگ ڈونگ میں جہاز پل سے ٹکرانے کے بعد چار لاپتہ

گوانگ ڈونگ، 23 اپریل (یو این آئی) جنوبی چین کے گوانگ ڈونگ صوبے کے فوشان شہر میں پیر کی رات ایک جہاز ایک پل سے ٹکرانے کے بعد چار افراد لاپتہ ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
تائیوان میں 5.0 شدت کا زلزلہ: سی ای این سی

تائیوان میں 5.0 شدت کا زلزلہ: سی ای این سی

بیجنگ، 23 اپریل (یو این آئی) چین کے تائیوان کی ہوالین کاؤنٹی کے سمندری علاقے میں منگل (بیجنگ کے وقت) کی صبح 9:45 بجے 5.0 شدت کا زلزلہ آیا۔

...مزید دیکھیں
اناؤ میں موٹر سائیکل کی ٹکر میں تین افراد ہلاک

اناؤ میں موٹر سائیکل کی ٹکر میں تین افراد ہلاک

اناؤ، 23 اپریل (یو این آئی) اترپردیش میں اناؤ ضلع کے حسن گنج کوتوالی علاقے میں دو بائک سواروں کے درمیان سیدھی ٹکر میں تین نوجوانوں کی موت جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
صدر جمہوریہ نے 67 شخصیات کو پدم ایوارڈ سے نوازا

صدر جمہوریہ نے 67 شخصیات کو پدم ایوارڈ سے نوازا

نئی دہلی، 22 اپریل (یو این آئی) صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کو یہاں ایک تقریب میں 67 شخصیات کو پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری ایوارڈز سے نوازا محترمہ مرمو نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں تین پدم وبھوشن، آٹھ پدم بھوشن اور 56 پدم شری ایوارڈ پیش کیے صدر جمہوریہ نے سابق نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو، ڈاکٹر پدما سبرامنیم اور بندیشور پاٹھک کو پدم وبھوشن سے نوازا  مسٹر بندیشور پاٹھک کو یہ اعزاز بعد از مرگ دیا گیا ہے  ان کی اہلیہ نے صدر جمہوریہ سے یہ اعزاز حاصل کیا۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے ممبئی انڈینز کو نو وکٹوں سے شکست دی

23 Apr 2024 | 12:01 AM

جے پور، 22 اپریل (یو این آئی) سندیپ شرما کی 18 رن پر پانچ وکٹ کی خطرناک گیندبازی کی بعد یشسوی جیسوال ناٹ آؤٹ (104) اور سنجو سیمسن ناٹ آؤٹ (38) کی شاندار اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 38ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو نو وکٹوں سے ہرادیا۔

امیتابھ بچن 'کالکی 2898 اے ڈی' میں اشوتتھاما کے کردار میں نظر آئیں گے

22 Apr 2024 | 5:03 PM

ممبئی، 22 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنی آنے والی فلم 'کالکی 2898 اے ڈی' میں اشوتتھاما کے کردار میں نظر آئیں گے۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image