image
Friday, Mar 29 2024 | Time 03:36 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

اشعار مرے یوں تو زمانے کے لئے ہیں

اشعار مرے یوں تو زمانے کے لئے ہیں

جاں نثار اخترکی برسی(19 اگست) کے موقع پر ممبئی، 18 اگست (یو این آئی )ہندی فلمی دنیا میں جاں نثار اختر کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے نغموں کو عام زندگی کے ساتھ منسلک کرکے ایک نئے دور کا آغاز کیا۔
جاں نثار اختر 1914 میں مدھیہ پردیش کے گوالیار شہر میں پیدا ہوئے ان کے والد مضطر خیرآبادی بھی ایک مشہور شاعر تھے۔
ان کا بچپن سے شاعری سے گہرا تعلق تھا۔
انہوں نے زندگی کے اتار چڑھاؤ کو بہت قریب سے دیکھا تھا اسی لئے ان کی شاعری میں زندگی کے فسانے کو بڑی شدت سے محسوس کیا جا سکتا ہے۔
ان کی غزل کا ایک شعر آج بھی لوگوں کے ذہن پر چھایا ہوا ہے۔
انقلابوں کی گھڑی ہے ہر نہیں ہاں سے بڑی ہے ان کی غزلیں بھی جو مزاج کے اعتبار سے جدید تر بھی ہیں اور پرانی شعری روایت کا تسلسل بھی۔
انکی شاعری نعروں کی شاعری نہیں۔
مجموعی طور پر یہ شاعری کلاسیکیت ، رومانیت ، حقیقیت نگاری کا امتزاج اور عاشقانہ و نظریاتی شاعری کا نمونہ ہے۔
جاری۔
یو این آئی۔
شا پ۔

image