InternationalPosted at: Apr 16 2018 10:29AM
Shareخاتون صحافیوں کے جنسی استحصال کے ملزم چوٹی کے بیوروکریٹ کی برخاستگی کا فیصلہ
ٹوکیو،16اپریل (رائٹر) جاپانی وزیراعظم شنجو آبے نے کئی خواتین صحافیوں کے جنسی استحصال کے ملزم وزارت خزانہ میں تعینات ایک چوٹی کے بیوروکریٹ کو برخاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزنامہ ’سانکئی‘ نے آج یہ اطلاع دی۔
اہم ہفتہ وار میگزین شنچو نے جمعرات کو اپنے شمارہ میں ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ وزارت خزانہ میں تعینات ڈپٹی ایڈمنسٹریٹیو افسر جونیچی فوکودا ایک خاتون صحافی کے ساتھ ایک بار میں گئے اور وہاں خاتون سے کہاکہ میں آپ کو گلے لگانا او ر چومنا چاہتا ہوں۔
اس افسر پر پہلے بھی کئی خواتین نے الزامات لگاء ہیں اور یہ مسئلہ وزیراعظم ؑ آبے اور وزیر خزانہ تارو آسوں کے لئے نیا سردرد بن سکتا ہے کیونکہ ان دونو ں پر حال ہی میں کنبہ پروری اور دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے الزامات لگے ہیں۔
جاری رائٹر ۔ م ع۔ 1000