InternationalPosted at: May 15 2019 1:23PM جاپان میں 5.5 شدت کا زلزلہ
ٹوکیو، 15 مئی (یواین آئی) جاپان کے اوکیناوا صوبے میں امامي-اوشیما جزائرکے شمال مشرقی ساحل پر بدھ کو زلزلہ کے درمیانہ درجے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) نے یہ اطلاع دی۔ریکٹرا سکیل پر زلزلہ کی شدت 5.5 تھی۔
جے ایم اے کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا دو بج کر 34 منٹ پر محسوس کئے گئے۔
زلزلہ کا مرکز 29.7 ڈگری شمالی طول البلد اور 130.7 ڈگری مشرقی طول البلد پر سطح سے 30 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
یواین آئی،اظ