image
Monday, Nov 18 2019 | Time 09:41 Hrs(IST)
  • مودی نے کمل ناتھ کو سالگرہ پر مبارکباد دی
  • ایتھنز پولی ٹیکنیک بغاوت کی 46 ویں سالگرہ پر پولیس کے ساتھ تصادم
  • امریکہ نے کی ایران میں’ پرامن احتجاج‘ کی حمایت
International

جاپان :’ہیگی بیز‘ طوفان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 74 ہوگئی

جاپان :’ہیگی بیز‘ طوفان  میں  ہلاک ہونے والوں کی تعداد 74 ہوگئی

ٹوکیو، 16 اکتوبر (اسپوتنك) جاپان میں شدید طوفان هیگی بیز سے مرنے والوں کی تعداد بدھ کو بڑھ کر 74 ہو گئی جبکہ 212 دیگر زخمی ہیں اور 15 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
جاپان میں تیسرے روز بھی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ حکام نے 74 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، جس میں اضافے کا امکان ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق طوفان کے باعث کئی پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں اور ڈیڑھ لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔
بارشوں کے باعث ملک بھر میں 200 دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہے جبکہ140 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے ہیں۔
70 لاکھ سے زائد افراد طوفان کے باعث اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے جبکہ شیلٹر ہومز میں صرف 50 ہزار افراد موجود ہیں۔
حکام نے مزید بارشوں کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ہیگی بیز طوفان سے جاپان میں موسلادھار بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے ملک میں ب لینڈسلائڈنگ کے 100 سے زائد واقعات سامنے آئیں ہیں۔ ہزاروں کی تعداد گھرپانی میں ڈوب گئے ہیں اور زیادہ تر علاقوں میں بجلی کی فراہمی ٹھپ ہو گئی ہے۔
اسپوتنک،اظ

خاص خبریں
کل جماعتی میٹنگ میں مودی نے اپوزیشن سےتعاون کی درخواست  کی

کل جماعتی میٹنگ میں مودی نے اپوزیشن سےتعاون کی درخواست کی

نئی دہلی، 17 نومبر ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر سے شروع ہو رہے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران اپوزیشن سے تعمیری تعاون دینے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ قانون سازی سے متعلق اور دیگر کام کاج نمٹانے کی درخواست کی  پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی کی جانب سے اتوار کو یہاں بلایا گئی میٹنگ میں مسٹر مودی نے کہا کہ حکومت اپوزیشن سے زیادہ سے زیادہ تعاون کی توقع کرتی ہے  نئے چہروں کے ساتھ پارلیمنٹ میں نئی سوچ آئے گی، تب ہی نیا ہندوستان بنے گا۔

...مزید دیکھیں
سرمائی اجلاس کےہنگامہ خیز ہونے  کےآثار

سرمائی اجلاس کےہنگامہ خیز ہونے کےآثار

نئی دہلی، 17 نومبر(یو این آئی)پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کےدوران حذب مخالف جموں و کشمیر کی صورتحال، معاشی مندی (کساد بازاری)، مہنگائی، بے روزگاری، ماحولیاتی آلودگی اور کئی دیگر مسائل پر حکومت پر دباؤ بنانے کی کوشش کرے گا جس کے نتیجے میں پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے ہنگامہ خیز رہنے کا امکان ہے اس سیشن میں حکومت کا منصوبہ ہے کہ وہ شہری ترمیمی بل پیش کرے پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی کی جانب سے آج یہاں منعقد کل جماعتی اجلاس کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں نے کہا کہ سیشن کے دوران کشمیر کی صورتحال، وہاں کے رہنماؤں کی نظر بندی، مہنگائی، بے روزگاری، معاشی مندی اور ماحولیاتی آلودگی جیسے مسائل کو زوروشور سے اٹھایا جائے گا جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن پارٹیوں سےسرمائی اجلاس کے دوران تخلیقی تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں
جسٹس بوبڈے پیر کو 47ویں چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر حلف لیں گے

جسٹس بوبڈے پیر کو 47ویں چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر حلف لیں گے

نئی دہلی، 17نومبر (یو این آئی)سپریم کورٹ کےسب سے سینئر جسٹس شرد اروند بوبڈے پیر کو ملک کے 47ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گے صدر رام ناتھ کووند راشٹرپتی بھون کے تاریخی دربار ہال میں حلف کی تقریب میں جسٹس بوبدے کو عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
اجودھیا قضیہ: مسلم پرسنل لاء بورڈ کا نظر ثانی کی اپیل داخل کرنے کا فیصلہ

اجودھیا قضیہ: مسلم پرسنل لاء بورڈ کا نظر ثانی کی اپیل داخل کرنے کا فیصلہ

لکھنؤ:17 نومبر(یواین آئی)آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اتوار کو لکھنؤ میں ہوئی کل جماعتی میٹنگ کے بعد اعلان کیا ہے کہ بابری مسجد رام مندر متازع اراضی ملکیت معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پربورڈ نظر ثانی کی اپیل داخل کرے گا ساتھ ہی بورڈ نے بابری مسجد کی اصل زمین کے علاوہ دوسرے کسی مقام پر زمین کو لینے سے انکار کردیااجودھیا قضیہ کے بعد ریاستی راجدھانی میں ممتاز پی جی کالج میں بورڈ کی ہوئی ایمرجنسی میٹنگ کی صدرات بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی نےکی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان اور امریکہ کا دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

ہندوستان اور امریکہ کا دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

نئی دہلی، 17 نومبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج بینکاک میں آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ  پلس (اےڈي ایم ایم  پلس) کے دوران امریکہ کے وزیر دفاع مارک ٹی ایسپر سے ملاقات کی اور مقامی سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ کے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا مسٹر سنگھ نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع و سیکورٹی، معیشت، توانائی، دہشت گردی سے نمٹنے اور عوامی رابطے سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ میں اضافہ ہورہا ہے۔

...مزید دیکھیں
نظر ثانی کی اپیل داخل کرنے کا ارادہ نہیں: نرموہی اکھاڑہ

نظر ثانی کی اپیل داخل کرنے کا ارادہ نہیں: نرموہی اکھاڑہ

اجودھیا:17 نومبر(یواین آئی) سپریم کورٹ کی جانب سے اجودھیا قضیہ میں نرموہی اکھاڑا کو خارج کئے جانے اور رام مندر کے حق میں فیصلے کے بعد نرموہی اکھاڑا نے کہا ہے کہ فی الحال نظر ثانی کی اپیل داخل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اکھل بھارتیہ پنچ راما نندئے نرموہی اکھاڑا کی ایک میٹنگ اتوار کو نرموہی بازار وقع آشرم میں منعقد ہوئی۔

...مزید دیکھیں
بال ٹھاکرے کی برسی پر کانگریس ،این سی پی کےساتھ ہی بی جے پی کا بھی خراج عقیدت پیش

بال ٹھاکرے کی برسی پر کانگریس ،این سی پی کےساتھ ہی بی جے پی کا بھی خراج عقیدت پیش

ممبئی17نومبر(یواین آ ئی )شیوسینا کے بانی آنجہانی بال ٹھاکرے کی آج ساتویں برسی پر پہلی بار کانگریس اور این سی پی نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا ,بی جے پی بھی موقع کی نزاکت دیکھتے ہوئے شامل ہوگئی اس سے قبل ادھو ٹھاکرے کیساتھ ان کے اہل خانہ نے بھی شیواجی پارک پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا واضح رہے کہ ان کی برسی کے پیش نظر ممبئی اور مہاراشٹر بھر کے ہزاروں شیوسینا وسطی ممبئی کے شیواجی پارک واقع شیو تیرتھ پہنچے اور شیوسینا کے بانی اور شعلہ بیان رہنماکو یاد کیا این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل ،سابق نائب وزیراعلی چھگن بھجبل اور جتیندر اوھاڑ شیوتیرتھ نامی بال ٹھاکرے کی یادگار پر پہنچے۔

...مزید دیکھیں
image