OthersPosted at: Mar 7 2021 7:12PM ڈاکٹر غریب مریضوں کے لئے جنرک ادویہ تجویز کریں : جاوڈیکر
پونے ، 7 مارچ ( یواین آئی ) مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے اتوار کے روز کہا کہ ڈاکٹروں کو غریب لوگوں کی مدد کے لئے جنرک ادویات تجویز کرنی چاہئے ۔
مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ سنگین بیماریوں کے علاوہ دیگر بیماریوں کے لئے جنرک ادویات کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے ۔ پونے میں تیسر ے جن اوشدی دیوس کے موقع پر مسٹر جاوڈیکر نے ملک میں جنر ک ادویات کے زیادہ استعمال کو فروغ دینے کی سمت میں ڈاکٹروں کے لئے ایک مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔
مرکزی وزیر نے یہاں کوتھروڑ میں پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدی سینٹر کا دورہ کیا اور شیلونگ سے وزیر اعظم کے براہ راست ٹیلی کاسٹ میں شامل ہوئے ۔
انہوں نے ڈاکٹروں اور مستفید ین سے جن اوشدی مرکز میں بات چیت کی۔ مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ وزیر اعظم نے دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس اسکیم شروع کی ہے جو 50 کروڑ ہندوستانیوں کے لئے مددگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتیں جن اوشدی سینٹروں میں مارکیٹ کے مقابلے میں 60 سے 70 فیصد کم ہیں ۔ جہاں 500 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔
جاری ۔ یواین آئی ۔ ک ج