NationalPosted at: Dec 15 2020 11:56AM جاوڈیکر ، نقوی نے پٹیل کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی ، 15 دسمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر اور اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے منگل کے روز ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی 70 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر جاوڈیکر نے مرد آہن کو برسی پر سلام پیش کرتے ہوئے کہا ’’ ہندوستان کو اتحاد کے دھاگے میں پرونے والے مردآہن سردار ولبھ بھائی پٹیل جی کو ان کی برسی پر سلام ‘‘۔
مسٹر نقوی نے کہا ’’ قوم پرستی کی علامت ، ہندوستان کی یکجہتی اور سالمیت کے معمار ، مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل جی کو ان کی برسی پر سلام‘‘ ۔
ولبھ بھائی پٹیل نے ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ۔ ان کا انتقال 15 دسمبر 1950 کو ممبئی میں ہوا تھا ۔
یواین آئی ۔ ک ج