NationalPosted at: Jun 24 2021 8:23PM جے شنکر یونان، اٹلی کے دورہ پر جائیں گے
نئی دہلی، 24جون (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر جمعہ کو یونان اور اٹلی کے دورہ پر روانہ ہورہے ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے یہاں ایک ورچول بریفنگ میں بتایا کہ ڈاکٹر جے شنکر کل یونان جارہے ہیں۔ وہ 25اور 26جون کو یونان کے وزیر خارجہ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کرنے کا علاوہ کئی دیگر پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے۔ ہندستانی وزیر خارجہ کا 18سال بعد یونان کا دورہ ہورہا ہے۔
مسٹر باگچی نے کہاکہ یونان کے دورہ کے بعد ڈاکٹر جے شنکر اٹلی جائیں گے جہاں وہ جی۔20کی وزیرسطح کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1845