NationalPosted at: Mar 25 2019 7:09PM جیٹ ایرویز کے چےئرمین نریش گوئل اپنے عہدہ سے مستعفی
ممبئی‘25 مارچ (یو این آئی) جیٹ ایر ویز کے چےئرمین اور ان کی اہلیہ انیتا گوئل نے آج پیر کو مالی مسائل سے دوچار اس اےئرلائنس کے بورڈ آف ڈائریکٹر سے استعفی د ے دیا ۔ یہ اطلاع ذرائع نے دی ہے۔
جیٹ ایر ویز پر ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا قرض ہے اور یہ پچھلے کافی عرصے سے مالی مشکلات سے دوچار ہے۔
جیٹ ایر ویز پر 26بینکوں کا آٹھ ہزار کروڑ روپیہ واجب الادا ہے۔ ان بینکوں میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا‘ الہ آبا د بینک‘ انڈین اوورسیز بینک‘ بینک آف انڈیا اور کنارا بینک شامل ہیں۔
ایس بی آئی اور پنجاب نیشنل بینک جیٹ ایر ویز کو بحران سے نکالنے کے لئے مالی مدد دینے پر رضامند ہوگئے ہیں۔
2013 میں ابوظبی کے اتحاد ایرویز نے جیٹ ایر ویز میں 600ملین امریکی ڈالر کا سرمایہ لگایا تھا اور ایرلائنس کے 24فیصد حصص ‘ لندن ہیتھرو میں تین سلاٹ اور جیٹ ایر ویز کے فریکوینٹ فلائر پروگرام کا بڑا حصہ خریدلیا تھا۔اس مالی مدد سے جیٹ کو اپنے کچھ قرض ادا کرنے اور بڑھتی ہوئی گھریلو مسابقت کا مقابلہ کرنے میں مدد ملی تھی۔
یو این آئی ج ا