image
Friday, Oct 11 2024 | Time 05:21 Hrs(IST)
Others

نریندر مودی نے جھارکھنڈ میں 80,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

نریندر مودی نے جھارکھنڈ میں 80,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

ہزاری باغ، 02 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں 80,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔
مسٹر مودی نے دھرتی آبا قبائلی گرام اتکرش ابھیان کا آغاز کیا، 40 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) کا افتتاح کیا اور 25 ای ایم آر ایس کا سنگ بنیاد رکھا۔ مسٹر مودی نے پردھان منتری قبائلی انصاف مہا ابھیان (پی ایم-جنمن) کے تحت کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے جھارکھنڈ کے ترقی کے سفر کا حصہ بننے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے چند روز قبل جمشید پور میں سینکڑوں کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے لیے اپنی آمد کو یاد کیا۔ مسٹر مودی نے پی ایم آواس یوجنا کے تحت جھارکھنڈ کے ہزاروں غریب لوگوں کو مستقل مکانات حوالے کرنے کا ذکر کیا۔ قبائلی برادریوں کو بااختیار بنانے اور بہبود سے متعلق 80,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے آج کے پروجیکٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ قبائلی برادریوں کے تئیں حکومت کی ترجیح کا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم مودی نے آج کے پروجیکٹوں کے لیے جھارکھنڈ اور ہندوستان کے لوگوں کو مبارکباد دی۔
مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ قبائلی بہبود کے تئیں ان کا نقطہ نظر اور خیالات ہندوستان کا سرمایہ ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مہاتما گاندھی کا ماننا تھا کہ ہندوستان اسی وقت ترقی کر سکتا ہے جب قبائلی معاشرہ تیز رفتاری سے ترقی کرے۔
جاری یو این آئی۔ م ع۔ 1747

خاص خبریں
صنعت کار رتن ٹاٹا کا انتقال

صنعت کار رتن ٹاٹا کا انتقال

ممبئی10:اکتوبر (یو این آئ ) معروف صنعت کار رتن ٹاٹا کا بدھ کی دیر رات ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا 86سالہ رتن ٹاٹا گروپ کے چیئرمین ایمریٹس تھے 7 اکتوبر کو ٹاٹا کو جنوبی ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں ضعیف العمری اور صحت کے مختلف مسائل اور بلڈ پریشر کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ؛وزیر اعظم نریندر مودی اور ملک کے دیگر لیڈروں نے ٹاٹا کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک بصیرت مند کاروباری رہنما، ہمدرد روح اور ایک غیر معمولی شخصیت قرار دیا۔

...مزید دیکھیں
رتن ٹاٹا کی وراثت صنعتی شعبے کی قیادت کرنے والوں کی رہنمائی کرتی رہے گی: شاہ

رتن ٹاٹا کی وراثت صنعتی شعبے کی قیادت کرنے والوں کی رہنمائی کرتی رہے گی: شاہ

نئی دہلی، 10 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مشہور صنعت کار رتن ٹاٹا کی وراثت طویل عرصے تک ملک کے صنعتی شعبے کی قیادت کرنے والوں کی رہنمائی کرتی رہے گی۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت نے شفاف حکمرانی کی مثال پیش کی ہے، کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں: شاہ

مودی حکومت نے شفاف حکمرانی کی مثال پیش کی ہے، کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں: شاہ

نئی دہلی، 10 اکتوبر (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر امت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ مودی حکومت نے ہندوستان میں شفافیت کے ساتھ حکومت چلانے کی مثال قائم کی ہے اور دس سالوں میں بدعنوانی کا ایک بھی واقعہ نہیں ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے ہریانہ میں شکست کی وجوہات کا جائزہ لیا

کانگریس نے ہریانہ میں شکست کی وجوہات کا جائزہ لیا

نئی دہلی، 10 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس ہریانہ اسمبلی انتخابات میں کراری شکست کے صدمے سے نکل نہیں پارہی ہے، اس لیے انتخابی نتائج کے اعلان کے ایک دن بعد اس کے سرکردہ رہنماؤں شکست کی وجوہات جاننے کے لئے جمعرات کو گہرائی سے غوروخوض کے لئے اجلاس منعقد کیا۔

...مزید دیکھیں
حکومت نے حزب التحریر کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

حکومت نے حزب التحریر کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

نئی دہلی، 10 اکتوبر (یو این آئی) حکومت نے جمعرات کوحزب التحریرکو ’دہشت گرد تنظیم‘ قرار دیا۔

...مزید دیکھیں
ورلڈ بینک نے ہندوستان کی ترقی کا تخمینہ بڑھایا

ورلڈ بینک نے ہندوستان کی ترقی کا تخمینہ بڑھایا

نئی دہلی، 10 اکتوبر (یو این آئی) عالمی بینک نے رواں مالی سال میں ہندوستان کی شرح نمو 7.0 فیصد اور اگلے مالی سال میں اس کے 6.7 فیصد رہنے کا اندازہ لگاتے ہوئے جمعرات کو کہا لیبر فورس میں خواتین کی شراکت بڑھاکر نیزعالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے آگے بڑھ کر غیر استعمال شدہ صلاحیت کواستعمال کرنے سے ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

...مزید دیکھیں
رتن ٹاٹا کی آخری رسومات  سرکاری  احترام کے ساتھ ادا  کی جائیں گی: شندے

رتن ٹاٹا کی آخری رسومات سرکاری احترام کے ساتھ ادا کی جائیں گی: شندے

ممبئی، 10 اکتوبر (یو این آئی) مہاراشٹر حکومت نے نامور کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا کی سرکاری احترام کے ساتھ آخری رسومات ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رتن ٹاٹا کا کل انتقال ہو گیا تھا مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے کہا کہ رتن ٹاٹا کی آخری رسومات سرکاری احترام کے ساتھ ادا کی جائیں گی اس کے ساتھ ہی ان کا جسد خاکی عوام کے آخری دیدار کے لیے جمعرات کو صبح 10 بجے سے سہ پہر 3.30 بجے تک نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس میں رکھا جائے گا۔

...مزید دیکھیں

امیتابھ، دھرمیندر اور رجنی کانت نے رتن ٹاٹا کو خراج عقیدت پیش کیا

10 Oct 2024 | 4:17 PM

ممبئی، 10 اکتوبر (یو این آئی) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن، ہی مین دھرمیندر اور جنوبی ہند کے فلم میگا اسٹار رجنی کانت نے ٹاٹا سنز کے اعزازی چیئرمین پدم وبھوشن رتن این ٹاٹا کو ان کے انتقال پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

image