image
Monday, Sep 16 2024 | Time 01:32 Hrs(IST)
National

مرکزی بجٹ عام عوام کے لیے مایوس کن، طلبہ مدارس کی اسکولوں میں جبری منتقلی غیر آئینی، اسرائیل پر لگام کسنا ضروری: امیر جماعت اسلامی ہند

مرکزی بجٹ عام عوام کے لیے مایوس کن، طلبہ مدارس کی اسکولوں میں جبری منتقلی غیر آئینی، اسرائیل پر لگام کسنا ضروری: امیر جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی،3 اگست (یواین آئی) امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے مرکز جماعت اسلامی ہند میں منعقدہ پریس کانفرنس میں آج مرکز کا حالیہ بجٹ 2024-25 ، مدارس کے طلبہ کی اسکولوں میں جبری منتقلی اور اسرائیل پر لگام کسنے کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں غریبوں ، پسماندہ طبقات، ایس سی ، ایس ٹی اور مذہبی اقلیتوں کے لیے کوئی خاص راحت دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ صحت کے لیے جی ڈی پی کا کم از کم 4 فیصد اور تعلیم کے لئے 6 فیصد رقم مختص ہونی چاہئے مگر یہ بالترتیب 1.88 اور 3.07 فیصد ہی ہے۔ وزارت برائے اقلیتی امور کے لیے کل بجٹ کا صرف 0.06 فیصد ہی منظور کیا گیا ہے۔ جبکہ اقلتیوں کی فلاح و بہبود کے لیے جی ڈی پی کا کم از کم 1 فیصد ہونا چاہئے۔
انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ملک میں بلا سودی مائیکرو فنانس اور سود سے پاک بینکنگ نظام کو فروغ دیا جائے۔ اس سے جہاں معیشت کو ترقی ملے گی، وہیں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور سماجی عدم مساوات میں کمی آئے گی۔
’براڈ کاسٹنگ سروسز ( ریگولیشن ) بل 2024 ‘ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ عوام خصوصا کانٹینٹ کریٹرس میں تشویش پائی جارہی ہے۔ اس سے سینسرشپ اور پریس پر پابندیوں کے راستے کھلنے کے امکانات پیدا ہورہے ہیں۔ جماعت چاہتی ہے کہ مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات تمام متعلقہ افراد اور اداروں کے ساتھ مل بیٹھ کر بل کی تمام شقوں پر مشاورت کرے اوراس میں مناسب ترمیم کرکے ایک جامع بل سامنے لائے۔
انہوں نے کانفرنس کے دوران اترپردیش میں مدرسوں کی شناخت اور اس کی حیثیت کو جبرا تبدیل کرنے اور طلباء کے تعلیمی امور میں مداخلت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ’’ دینی تعلیم حاصل کرنا، نہ صرف ہر شہری کا بنیادی حق ہے، بلکہ اس سے ایک بہتر معاشرہ بھی وجود میں آتا ہے۔ ایسے میں حکومت یا اس کے ماتحت کسی محکمے کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ مدارس میں مفت تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو زبردستی وہاں سے نکال کرکسی سرکاری اسکول میں داخلہ لینے پر مجبور کرے۔ دستور کی دفعہ 30(1) میں مذہبی اقلیتوں کو اپنے تعلیمی ادارے قائم کرنے اور نظم و نسق کے بنیادی حقوق حاصل ہونے کی ضمانت دی گئی ہے۔ اسی طرح ’آر ٹی ای‘ ایکٹ مدارس کو یہ حق دتا ہے کہ وہ اپنا نظام آزادانہ طور پر چلائیں اور طلباء کو فائدہ پہنچائیں۔
اسرائیلی بربریت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے انصاف پسند لوگ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی اور ظلم و بربریت کے خلاف مزاحمت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 38 ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک کیے جا چکے ہیں جن میں نصف سے زیادہ بچے اور خواتین ہیں۔ غزہ میں اسکولوں، اسپتالوں، امدادی کیمپوں ، اقوام متحدہ کے مشنوں ، صحافیوں، امدادی کارکنوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ فلسطینیوں کی یہ تباہی ، مہذب کہی جانے والی دنیا کی نظروں کے سامنے ہورہی ہے،مگر وہ تماشائی بنے ہوئے ہیں۔البتہ وہاں کے عوام فلسطین کے حق میں احتجاج کررہے ہیں، جماعت عوام کے حوصلوں کو سراہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت ہندوستان کے لوگوں اور حکومت سے کہنا چاہتی ہے کہ فلسطین کی حمایت کرنا محض انسانی حقوق کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ہندوستان کی آزادی کی جدو جہد اور اس کے آئین کے بنیادی اصولوں کا بھی تقاضہ ہے کہ ہر قسم کی سامراجی ناانصافیوں کے خلاف جدو جہد اور مظلوم کی آزادی کا ساتھ دیں۔
کیرالہ کے وائناڈ ضلع میں لینڈ سلائیڈ حادثے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ جماعت کے تربیت یافتہ کیڈر مسلسل بازیابی و راحت رسانی کے کام پر لگے ہوئے ہیں۔ دوسرے علاقے کے کیڈروں کو بھی متاثرہ علاقے میں بھیجا گیا ہے تاکہ جلد سے جلد بازیابی و راحت رسانی کا کام ہو۔ جماعت آنےوالے دنوں میں بھی متاثرین کے لیے ہر طرح کے تعاون کےلیے تیار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
وزیر اعظم  نریندرمودی نے جھارکھنڈ سے ملک کو چھ وندے بھارت ٹرینوں کا تحفہ دیا

وزیر اعظم نریندرمودی نے جھارکھنڈ سے ملک کو چھ وندے بھارت ٹرینوں کا تحفہ دیا

رانچی، 15 ستمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی سے ملک کو چھ وندے بھارت ٹرینوں کا تحفہ دیا جس میں ٹاٹا نگر-پٹنہ بھی شامل ہے وزیر اعظم نے ان چھ بندے بھارت ٹرینوں کو رانچی سے آن لائن ہری جھنڈی دکھا کر شروع کیا وزیراعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جھارکھنڈ کے ٹاٹا نگر میں 660 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔

...مزید دیکھیں
میرٹھ میں تین منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 10 افراد کی موت

میرٹھ میں تین منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 10 افراد کی موت

میرٹھ:15ستمبر(یواین آئی)اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں لگاتار کئی دنوں سے ہورہی بارش سے پچاس سال پرانی تین منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس میں ایک ہی کنبے کے تین بچوں سمیت دس افراد کی ملبے کے نیچے دبنے سے موت ہوگئی اتوار کی علی الصبح تک چلی راحت رسانی مہم کے بعد 9لاشوں کو ملبے سے نکالا جاسکا۔

...مزید دیکھیں
دو دن بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دوں گا: کیجریوال

دو دن بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دوں گا: کیجریوال

نئی دہلی، 15 ستمبر (یواین آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ وہ دو دنوں بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے مسٹر کیجریوال نے آج یہاں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا انہوں نے کہا، آج میں آپ کے درمیان آیا ہوں، عوام کی عدالت میں آیا ہوں  آپ سے یہ پوچھنے آیا ہوں کہ آپ کیجریوال کو ایماندار سمجھتے ہیں گنہگار؟ میں دہلی اور ملک کے لوگوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیجریوال ایماندار ہیں یا گنہگار؟ میں دو دن بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے جا رہا ہوں۔

...مزید دیکھیں
ہائی الرٹ کے بیچ پونچھ اور کٹھوعہ میں دو مقامات پر انکاونٹر جاری

ہائی الرٹ کے بیچ پونچھ اور کٹھوعہ میں دو مقامات پر انکاونٹر جاری

جموں15 ستمبر(یو این آئی)جموں وکشمیر کے پونچھ اور کٹھوعہ میں اتوار کو سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض جنگلاتی علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں ذرائع کے مطابق جنگلی علاقے میں پھنسے ہوئے ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کی خاطر اضافی دستوں کو روانہ کیا گیا ہے اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح پونچھ کے گرسی ٹاپ پر سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین دوبدو گولیوں کا تبادلہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
راہل نے مہیلا کانگریس کو یوم تاسیس پر مبارکباد دی

راہل نے مہیلا کانگریس کو یوم تاسیس پر مبارکباد دی

نئی دہلی، 15 ستمبر (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مہیلا کانگریس کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کی جدوجہد ملک میں خواتین کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگی مسٹر گاندھی نے مہیلا کانگریس کے عہدیداروں سے جدوجہد جاری رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ ان کی محنت سے خواتین کو احترام اورسماج میں برابری ملے گی۔

...مزید دیکھیں
ہمیں پورے ہندو سماج کو منظم کرنا ہوگا: بھاگوت

ہمیں پورے ہندو سماج کو منظم کرنا ہوگا: بھاگوت

الور، 15 ستمبر (یو این آئی) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سر سنگھ چالک موہن بھاگوت نے رضاکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں پورے ہندو سماج کو منظم کرنا ہوگا مسٹر بھاگوت اتوار کو راجستھان کے الور میں اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں منعقدہ اجتماعی تقریب میں رضاکاروں سے خطاب کر رہے تھے۔

...مزید دیکھیں
ہر شخص کے مسئلے کا حل حکومت کی اولین ترجیح:یوگی

ہر شخص کے مسئلے کا حل حکومت کی اولین ترجیح:یوگی

گورکھپور:15ستمبر(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور قیام کے دوران اتوار کی صبح گورکھناتھ مندر میں منعقد جنتا درشن میں تقریبا 300افراد سے ملاقات کر ان کے مسائل کو سنا اور فریادیوں کو تیقن دیا کہ ہر شخص کے مسئلے کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے یوگی اتوار کو گورکھناتھ مندر احاطے کے مہنت دگوجئے اسمرتی بھون کے سامنے منعقد جنتا درشن میں لوگوں تک خود پہنچے۔

...مزید دیکھیں

سائی شکتی اور مدھیہ پردیش خواتین ہاکی اکیڈمی نے اپنے میچ جیت لیے

15 Sep 2024 | 11:41 PM

گوالیار، 15 ستمبر (یو این آئی) کھیلو انڈیا جونیئر ویمنز ہاکی لیگ 2024-2025 کے دوسرے دن اتوار کو سائی شکتی، پریتم سیواچ ہاکی اکیڈمی سونی پت، سینٹر آف ایکسی لینس جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش ویمنس ہاکی اکیڈمی نے اپنے اپنے میچ جیت لیے۔

کیجریوال کا استعفیٰ، ان کی ایمانداری کا ثبوت: کٹاروچک

15 Sep 2024 | 10:14 PM

چنڈی گڑھ، 15 ستمبر (یو این آئی) پنجاب کے خوراک، شہری سپلائی، صارفین کے امور اور جنگلی حیات کے تحفظ کے وزیر لال چند کٹارچک نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے استعفیٰ سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ایک ایماندار شخص ہیں اور زندگی میں اچھے ارادے رکھتے ہیں۔

image