image
Friday, Mar 29 2024 | Time 11:49 Hrs(IST)
Regional

پلوامہ میں لشکر طیبہ کمانڈر ایوب للہاری کی ہلاکت کے خلاف ہڑتال، ریل خدمات پھر معطل

پلوامہ میں لشکر طیبہ کمانڈر ایوب للہاری کی ہلاکت کے خلاف ہڑتال، ریل خدمات پھر معطل

سری نگر ، 17 اگست (یو ا ین آئی) لشکر طیبہ کے ضلع کمانڈر ایوب للہاریکی سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک مختصر مسلح تصادم میں ہلاکت کے خلاف جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مختلف حصوں میں مکمل ہڑتال سے معمول کی زندگی بری طرح سے متاثر رہی۔ ضلع پلوامہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایوب للہاری کو جمعرات کی صبح اپنے آبائی گاؤں للہار کاکہ پورہ میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں سپرد لحد کیا گیا۔ اس موقع پر شرکائے جنازہ نے کشمیر کی آزادی کے حق میں شدید نعرہ بازی بھی کی۔ سول و پولیس انتظامیہ نے ایوب للہاری کی ہلاکت کے خلاف جنوبی کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر وسطی کشمیر کے بڈگام اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان براستہ جنوبی کشمیر چلنے والی تمام ٹرینیں منسوخ کرائی ہیں۔ جنوبی کشمیر میں ریل خدمات 16 اگست کو چار دنوں کی معطلی کے بعد بحال کی گئی تھیں۔ شمالی ریلوے کے چیف کنٹرولر نے یو این آئی کو بتایا ’سیکورٹی وجوہات کی بناء پر جمعرات کو بڈگام اور بانہال کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرینوں کی منسوخی کا اقدام سول و پولیس انتظامیہ کی جانب سے موصولہ ایڈوائزری پر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ضلع میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات جمعرات کو مسلسل دوسرے دن بھی منقطع رکھی گئیں۔ ضلع میں یہ خدمات بدھ کی صبح قریب پانچ دنوں کی معطلی کے بعد بحال کی گئی تھیں۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ اگرچہ ضلع پلوامہ کے کسی بھی علاقہ میں کوئی پابندیاں نافذ نہیں کی گئی ہیں، تاہم امن وامان کی صورتحال کو بنائے رکھنے کے لئے ضلع کے کچھ حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ تاہم اس دعوے کے برخلاف سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس نے مبینہ طور پر جنگجو کمانڈر کے آبائی گاؤں للہار کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو خاردار تاروں سے سیل کردیا ہے۔ جاری۔ یو این آئی۔ ظ ح بٹ۔ شا پ۔ 1225

خاص خبریں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں
یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

جے پور، 29 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں انفورسمنٹ ایجنسیوں نے یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کی منشیات، شراب، قیمتی دھاتیں اور دیگر غیر قانونی مواد ضبط کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد  جاں بحق ،74,980 زخمی

اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد جاں بحق ،74,980 زخمی

غزہ، 29 مارچ (یو این آئی)غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی ہلاک اور 74,980 زخمی ہوگئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) وسطی ضلع سری نگر میں آتشزدگی کی الگ الگ وارداتوں میں ایک رہائشی، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارفر کو نقصان پہنچا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image