image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 20:38 Hrs(IST)
Regional

جموں و کشمیر کے ہوائی اڈوں پر بھی گھریلو فضائی خدمات بحال

جموں و کشمیر کے ہوائی اڈوں پر بھی گھریلو فضائی خدمات بحال

سری نگر، 25 مئی (یو این آئی) ملک میں دو ماہ بعد گھریلو فضائی خدمات کی بحالی کے ساتھ ہی سری نگر اور جموں کے ہوائی اڈوں پر بھی پیر کے روز صبح سے ہی ملازمین و مسافرین کی گہماگہمی بحال ہوئی۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے ہوائی اڈوں پر کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر 25 مارچ کو ہوائی سفر خدمات کا سلسلہ معطل کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ باہر سے آنے والے مسافروں کے مخصوص کوئنٹروں پر کورونا ٹیسٹ کے نمونے حاصل کئے گئے اور انہیں انتظامی قرنطینہ میں رکھا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ مسافروں کو قرنطینہ مراکز سے ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے کے بعد ہی اپنے اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔ تاہم جن کی رپورٹ مثبت آئے گی انہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں ہوائی اڈاوں پر مسافروں کی سکریننگ و دیگر سہولیات کے لئے موثر انتطامات کئے گئے ہیں۔
یونین ٹریٹری انتظامیہ نے تمام مسافرین سے کورونا پروٹوکال پر مکمل طور عمل درآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حکومت نے 21 مئی کو ملک میں گھریلو پروازوں کی 25 مئی سے بحالی کا اعلان کیا تھا تاہم بین الاقوامی سطح پر فضائی ٹریفک کی بحالی ہنوز معطل ہی ہے۔
یونین ٹریٹری انتظامیہ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ باہر سے آنے والے تمام مسافروں کو ہوائی اڈوں پر ہی کورونا ٹیسٹ کرائے جانے کے بعد چودہ روزہ کورنٹائن کیا جائے گا جن کی رپورٹ منفی آئے گی انہیں گھر روانہ کیا جائے گا اور جن کی رپورٹ مثبت آئے گی انہیں علاج کے لئے کووڈ ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔
یو این آئی -ایم افضل

خاص خبریں
اگر آئین کو ختم کیا گیا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا: راہل گاندھی

اگر آئین کو ختم کیا گیا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آئین کو ختم کرنا چاہتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت کیجریوال کو انسولین نہ دے کر مارنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

مودی حکومت کیجریوال کو انسولین نہ دے کر مارنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی ( آپ ) نے جیل میں بند دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی زندگی سے کھلواڑ کرنے کی سازش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ مودی حکومت وزیر اعلیٰ کو انسولین نہ دے کر انہیں مارنا چاہتی ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

احمد آباد، 20 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو کہا کہ گجرات قومی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 8.3 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈال رہا ہے جبکہ اس کی آبادی پانچ فیصد ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

اگرتلہ، 20 اپریل (یو این آئی) تریپورہ میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد کانگریس نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے جمعہ کو شہر کے ابھویا نگر، بدرگھاٹ اور نندن نگر علاقوں سمیت کئی مقامات پر اپوزیشن کے حامیوں کے کئی گھروں پر حملے کیے ۔

...مزید دیکھیں
دہلی نے ٹاس جیتا، حیدرآباد پہلے بیٹنگ کرے گا

دہلی نے ٹاس جیتا، حیدرآباد پہلے بیٹنگ کرے گا

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 35ویں میچ میں ہفتہ کو دہلی کیپٹلس نے ٹاس جیت کر سن رائزرس حیدرآباد کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔

...مزید دیکھیں

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image