image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 15:30 Hrs(IST)
Regional

اننت ناگ تصادم:لشکر طیبہ سے وابستہ تین مقامی جنگجو ہلاک

اننت ناگ تصادم:لشکر طیبہ سے وابستہ تین مقامی جنگجو ہلاک

سری نگر،11 مئی (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے کے وائلو گاؤں میں منگل کی صبح جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شروع ہونے والے تصادم میں لشکر طیبہ سے وابستہ تین مقامی جنگجو ہلاک ہوئے ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اننت ناگ پولیس کو منگل کی علی الصبح قریب چار بجے اطلاع موصول ہوئی کہ ککرناگ کے شیخ پورہ وائلو گاؤں میں ایک رہائشی مکان میں تین جنگجو چھپے ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فوج کی 19 آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے مذکورہ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران جب جنگجوؤں کی موجودگی کا پتہ چلا تو انہیں خود سپردگی اختیار کرنے کا موقع دیا گیا لیکن انہوں نے سرنڈر کرنے کے بجائے تلاشی ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ تصادم کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ تین مقامی جنگجو ہلاک ہوئے اور ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا۔
مہلوک جنگجوؤں کی شناخت الیاس احمد ڈار عرف سمیر ساکن دانوتھ پورہ ککر ناگ، عبید شفیع عرف عبداللہ ساکن بٹہ مالو سری نگر اور عقب احمد لون عرف ساحل ساکن کھانڈے پورہ کولگام کے بطور کی گئی۔
بیان کے مطابق مہلوک جنگجوؤں کی تحویل سے ایک اے کے47 رائفل، دو پستول اور کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔
موصوف ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ تصادم میں پھنسے عام شہریوں کو محفوظ جگہ منتقل کرنے کے لئے آپریشن کو کچھ دیر کے لئے معطل بھی کیا گیا۔
دریں اثنا کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے سیکورٹی فورسز کو یہ کامیاب آپریشن انجام دینے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
بیان کے مطابق مہلوک جنگجوؤں کی تجہز و تکفین طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد ہی انجام دی جائے گی اور ان کی تجہیز و تکیفن میں اہلخانہ کو ہی شرکت کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

نینیتال، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں جمعرات کی صبح گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ بابا ترسیم سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے  ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

دہرادون، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کے تحت واقع ممتاز سکھ گرودوارہ نانک متہ صاحب کے کارسیوا سربراہ کے قتل کیس کی اعلیٰ ترجیحی جانچ کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

سری نگر، 28 مارچ (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جموں وکشمیر میں افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

چنئی، 28 مارچ (یو این آئی) تمل ناڈو کے ایروڈ حلقہ سے مرومالارچی دراوڑ منترا کژگم (ایم ڈی ایم کے) کے لوک سبھا رکن اے گنیش مورتی کا جمعرات کو کوئمبٹور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش: سات سیٹوں کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری

مدھیہ پردیش: سات سیٹوں کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری

بھوپال، 28 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش کی سات لوک سبھا سیٹوں کے لئے آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوجائےگا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

28 Mar 2024 | 3:19 PM

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image