image
Friday, Apr 19 2024 | Time 19:40 Hrs(IST)
Regional

دفعہ 370 کی منسوخی جموں و کشمیر کے لئے گیم چینجر ثابت ہوئی ہے: فوج

دفعہ 370 کی منسوخی جموں و کشمیر کے لئے گیم چینجر ثابت ہوئی ہے: فوج

ادھم پور، 15 جنوری (یو این آئی) فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی جموں و کشمیر کے لئے گیم چینجر ثابت ہوئی ہے نیز حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات کے ذریعے عوام نے علیحدگی پسندی کو چھوڑنے اور جمہوریت کے ساتھ ناطہ جوڑنے کا پیغام دیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر چینی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے جہاں ان کے بقول ناسازگار موسم اور مشکل جغرافیائی حالات نے بھارتی فوج کے چینلجز پیچیدہ کر دیے ہیںلیفٹیننٹ جنرل جوشی نے یہ باتیں جمعے کو یہاں شمالی کمان ہیڈکوارٹرز میں 73 ویں آرمی ڈے کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
انہوں نے کہا: 'حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات کے ذریعے عوام نے علیحدگی پسندی کو چھوڑنے اور جمہوریت کے ساتھ ناطہ جوڑنے کا پیغام دیا ہے۔ دفعہ 370 کی منسوخی اور اس کے بعد گورننس میں آنے والی تبدیلی ایک گیم چینجر ثابت ہوئی ہے۔ یہ اقدام عوام کی حکومتی اداروں پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوا ہے'۔
لیفٹیننٹ جنرل جوشی نے کہا کہ بھارتی فوج نے لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر چینی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا: 'لداخ آپریشن کے چیلنجز ناسازگار موسم اور مشکل جغرافیائی حالات کی وجہ سے مزید پیچیدہ ہو گئے ہیں۔ بھارتی فوج نے انتہائی تحمل اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے چینی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ میں شمالی کمان کی طرف اٹھائے گئے اقدامات سے مطمئن ہوں'۔
فوج کی شمالی کمان کے سربراہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کی اندرونی صورتحال مستحکم اور قابو میں ہے لیکن اس کے کسی بھی وقت بھڑکنے کا خطرہ موجود ہے۔
انہوں نے کہا: 'شمالی کمان کو تین محاذوں پر چیلنجز کا سامنا ہے۔ مغربی سرحدوں پر پاکستان اب بھی دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے آلہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ شمال میں حقیقی کنٹرول لائن پر ہمیں چین کی جارحیت دیکھنے کو ملی ہے'۔
انہوں نے کہا: 'چین نے حقیقی کنٹرول لائن کی صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوششیں کی تھیں لیکن بھارتی فوج ان کوششوں کو پورے عزم اور بہادری سے ناکام بنا رہی ہے۔ تیسرا جموں و کشمیر کی اندرونی صورتحال جو مستحکم اور قابو میں ہے لیکن کسی بھی وقت پر بھڑک سکتی ہے'۔
لیفٹیننٹ جنرل جوشی نے کہا کہ پاکستان میں بیٹھے جنگجوئوں کے آقا سوشل میڈیا کا استعمال کر کے جنگجوئوں کی صفوں میں نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کی بہت کوششیں کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا: 'لائن آف کنٹرول پر ہمارے لگاتار آپریشنز اور اندرونی علاقوں میں مضبوط ملٹی ایجنسی گرڈ نے پاکستان کو اپنے اپروچ میں تبدیلی لانے پر مجبور کیا ہے۔ دہشت گردوں کا نیٹ ورک اور پاکستان میں بیٹھے ان کے آقا سوشل میڈیا کا استعمال کر کے دہشت گردوں کی صفوں میں نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کی بہت کوششیں کر رہے ہیں'۔
ان کا مزید کہنا تھا: 'میں آپ سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ شمالی کمان کسی بھی طرح کے چیلنجز، چاہے وہ اندرونی یا خارجی ہیں، سے نمٹنے کے لئے تیار ہے'۔
یو این آئی- ظ ح بٹ

خاص خبریں
انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

امروہہ، 19 اپریل (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہزاروں برسوں سے چلی آرہی عقیدہ اور عقیدت کو انڈیا اتحاد صرف ووٹ بینک کے لیے مسترد کر رہا ہے دہلی-لکھنؤ قومی شاہراہ سے متصل میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتوں میں یہاں کے کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا  لیکن بی جے پی حکومت ان پر پوری توجہ دے رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
بنگال میں کوئی انڈیا اتحاد نہیں بلکہ کانگریس اور سی پی آئی ایم بھگوا پارٹی کے ایجنٹ ہیں:ممتا بنرجی

بنگال میں کوئی انڈیا اتحاد نہیں بلکہ کانگریس اور سی پی آئی ایم بھگوا پارٹی کے ایجنٹ ہیں:ممتا بنرجی

کلکتہ 19اپریل (یواین آئی) وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر کانگریس اور سی پی آئی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگال میں کانگریس اور سی پی آئی ایم ’’انڈیا ‘‘ اتحاد نہیں ہے بلکہ یہ دونوں پارٹیاں اس وقت بی جے پی کی ایجنڈہیںمغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی جیت کی پیش گوئی کرنے والے تمام پری پول سروے جعلی ہیں  بی جے پی کو 200 سیٹیں بھی نہیں ملیں گی۔

...مزید دیکھیں
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان رفح میں حماس کو شکست دینے کے ہدف پر اتفاق

امریکہ اور اسرائیل کے درمیان رفح میں حماس کو شکست دینے کے ہدف پر اتفاق

تل ابیب،19 اپريل (یو این آئی) امریکہ اور اسرائیلی حکام کا "رفح میں حماس کو زیر کرنے" کے موضوع پر اتفاق ہو گیا ہے اور اسرائیلی فریق نے علاقے پر حملوں کے پلان میں "امریکہ کے اندیشوں" کو ملحوظ رکھنے کی رضامندی دے دی ہے وائٹ ہاوس کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے قومی سلامتی حکام نے آن لائن اجلاس میں اسرائیل پر ایران کے حالیہ حملے اور رفح پر اسرائیل کے حملہ پلان پر بات چیت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ایرانی مفادات کے خلاف اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب سے گریز نہیں کریں گے: ایران

ایرانی مفادات کے خلاف اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب سے گریز نہیں کریں گے: ایران

تہران،19 اپريل (یو این آئی) ایران نے خبردار کردیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی مفادات کے خلاف مزید فوجی کارروائی پر فیصلہ کن اور مناسب جواب دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران اب تک کافی تحمل کا مظاہرہ کر چکا، خطے کی سنگین صورتحال کے پیش نظر تنازعے کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اقوام متحدہ کوموقع دینے کو تیار ہیں۔

...مزید دیکھیں
میں نے آشوتوش شرما کی شاندار بلے بازی کا لطف اٹھایا: سوریہ کمار

میں نے آشوتوش شرما کی شاندار بلے بازی کا لطف اٹھایا: سوریہ کمار

ملاں پور، 19 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے 33ویں میچ میں پنجاب کنگز کے آشوتوش شرما کی بلے بازی کی تمام تعریفوں کے درمیان ممبئی انڈینس کے بلے باز سوریہ کمار یادو نے کہا کہ وہ بھی آشوتوش کی شاندار بلے بازی سے لطف اندوز ہوئے آشوتوش سوریہ کمار اور گلین میکسویل کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

سری نگر،19اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی صرف تقسیم کی سیاست میں یقین رکھتی ہے ، یہ لوگ یکساں سول کوڈ، سی اے اے اور دیگر کالے قوانین لاگو کرنے کی باتیں کرتے ہیں، مقصد صرف اتنا کہ مسلمانوں کو کس طرح سے نشانہ بنایا جائے انہوں نے کہاکہ باقی کچھ برداشت ہو یا نہ ہو ،مسلمانوں کی ترقی بھاجپا والوں کو برداشت نہیں ہوتی ہے لیکن اب اس کے باوجود بھی اگر گریز کا سابق ایم ایل اے بھاجپا میں شامل ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہم یہ مان کر چلے تھے کہ انہوں نے یہ قدم گریز کی ترقی کیلئے اُٹھایا ہوگا لیکن گذشتہ برسوں ایسا کچھ بھی دیکھنے کو ملا، موصوف کو ذاتی مفادات ضرور حاصل ہوئے ہونگے لیکن گریز کے عوام کیلئے کچھ نہیں ہوا۔

...مزید دیکھیں
صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف ایران اپنا حق دفاع رکھتا ہے: ایرانی سفیر

صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف ایران اپنا حق دفاع رکھتا ہے: ایرانی سفیر

نئی دہلی،19 اپریل (یو این آئی) اسرائیل کی صیہونی حکومت کی مسلسل اشتعال انگیزی ایران کے ساتھ جاری جارحیت کے خلاف ایران اپنا دفاع کا حق رکھتا ہے اور اسی حق کا ایران نے استمعال کیا ہے آج یہاں جاری ایک بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے صیہونی حکومت کی گھناونی فوجی جارحیت اور طاقت کے غیر قانونی استعمال کے جواب میں اقوام متحدہ کے چارٹر، قانون کی حکمرانی کے مقاصد اور اصولوں سے اپنی وابستگی پر تاکید کی ہے۔

...مزید دیکھیں
جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 7:05 PM

ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے میں شکیل دل کا ہوں ترجماں کہ محبتوں کا ہوں رازداں -مجھے فخر ہے مری شاعری مری زندگی سے جدا نہیں - شکیل احمد ،تین اگست 1916 کو اتر پردیش کے بدایوں قصبے میں پیدا ہوئے ۔ ان کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا۔ والد جمیل احمد سوختہ قادری بدایونی ممبئی کی مسجد میں خطیب او رپیش امام تھے اس لیے شکیل کی ابتدائی تعلیم اسلامی مکتب میں ہوئی۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image