RegionalPosted at: Nov 30 2022 2:05PM فائنانس اکاؤنٹس اسسٹنٹ پیپر لیک: جموں اور سانبہ اضلاع میں 13 مقامات پر سی بی آئی کے چھاپے
جموں،30 نومبر (یو این آئی) سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیش (سی بی آئی) نے بدھ کے روز جموں وکشمیر کے جموں اور سانبہ اضلاع میں 13 مقامات پر چھاپے مارے یہ چھاپے فائنانس اکاؤنٹس اسسٹنٹ پیپر لیک کیس کے سلسلے میں مارے گئے ذرائع نے بتایا کہ سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیش (سی بی آئی) نے بدھ کے روز فائنانس اکاؤنٹس اسسٹنٹ پیپر لیک کیس کے سلسلے میں جموں وکشمیر کے جموں اور سانبہ اضلاع میں 13 مقامات پر چھاپے مارے۔
انہوں نے کہا کہ جن مقامات پر چھاپے مارے گئے ان میں ایک جے کے اے ایس افسر کی رہائش گاہ بھی شامل ہے۔
بتادیں کہ فائنانس کاؤئنٹس اسسٹنٹ کے بھرتی عمل میں دھاندلیوں کے الزام کے بعد اس کو منسوخ کیا گیا تھا اور سی بی آئی اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔
یو این آئی- ایم افضل